آغاحامدعلی موسوی کا ضابطہ عزاداری ہم آہنگی اور امن کی ضمانت ہے۔مختار آرگنائزیشن

ولایت نیوز شیئر کریں

ملت جعفریہ کو جوانوں پر ناز ہے جو دین و وطن کیلئے کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل سید شجاعت بخاری کا ایم او کے اجلاس سے خطاب

مختار آرگنائزیشن کے محرم الحرام ایکشن پلان کی منظوری،مشاورتی کونسل کا سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پر ستائش کا اظہار

اسلام آباد( ولایت نیوز) مختار آرگنائزیشن پاکستان کی مشاورتی کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس شریک چیئرمین سید شہاب مہدی رضوی مرکزی آفس میں منعقد ہوا جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری ،اسپیکر سید بوعلی مہدی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے پروگراموں اور ایام عزا کی سرگرمیوں پر غوروخوض کے بعد انہیں حتمی شکل دی گئی۔جنرل سیکرٹری مختارآرگنائزیشن جواد حسین اعوان نے تنظیم کی سال بھر کی کارکردگی ،پروجیکٹس کی تفصیلی رپورٹ اجلاس میں پیش کی اور محرم الحرام کیلئے تنظیم کی سرگرمیوں کا پلان بھی سامنے رکھا ۔کونسل اراکین نے مختار آرگنائزیشن کی سال بھر کی کارکردگی کو سراہا اور محرم الحرام کیلئے تنظیمی سرگرمیوں کے پلان کی منظوری دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ملت جعفریہ کو اپنے جوانوں پر ناز ہے کہ وہ دین و وطن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری مختار آرگنائزیشن ملک جواد اعوان کی جانب سے پیشکردہ قرارداد میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے محرم الحرام کیلئے جاری کردہ ضابطہ عزاداری کی بھرپور تائید و حمایت کا اظہار کیا گیا اور اسے وطن عزیز پاکستان میں امن و امان اور بین المکاتب ہم آہنگی کی ضمانت قراردیتے ہوئے اس پر بھرپور عملدرآمدکا عہد کیا گیا جبکہ اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس ضابطے کو سرکاری طور پر مشتہر کیا جائے تاکہ اہلیان پاکستان بلا تفریق مسلک و مکتب یکم تاآٹھ ربیع الاول ایام عزائے حسینی کے دوران عزت و حرمت او ر جذبہ ایمانی کیساتھ نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کی یاد مناتے ہوئے اجر رسالت ؐ ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.