ایازعلی شاہ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آبادفیڈرل کیپٹل کے صدرنامزد
اسلام آباد ( ولایت نیوز) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیڈرل اکیپٹل اسلام آبادکااجلاس تنظیم کے مرکزی سنیئرنائب صدرسیدتاشف نقوی کی زیراصدارت میں G-6/2اسلام آباد میں منعقدہوا۔ اس موقع پرسیدایازحسیین شاہ کوفیدرل کیپٹل کیلئے صدرنامزدکیاگیا ۔
اس موقع پر سیدتاشف نقوی نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے پیغام وحدت و امن و محبت کی پرچارک ہے۔اجلاس میں تنظیم کے چیئرمین سیدمحمدعباس کاظمی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے ضلعی عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ طالب علم ملت کاقیمتی اثاثہ ہیں ،قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکے تحفظ کویقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ علم کاحصول لازم اورہمارے تمام امراض کاعلاج ہے ، انسان کیلئے ہرزبان کاعلم حاصل کرناضروری ہے ۔
مختار ایس او کے جن نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں نائب صدرانتخاب علی ، جنرل سیکرٹری یاسرعلی ،فنانس سیکرٹری علی حیدرآفس سیکرٹری ثمرعباس ،پریس سیکرٹری سیدعباس رضا شامل ہیں۔
