مختار سیکرٹریٹ کراچی میں جشن مرتضوی ؑ کی عظیم الشان تقریب
کراچی (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مختار سیکرٹریٹ شاہ فیصل کالونی میں جشن مرتضویؑ کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس سے ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر علامہ وقار حسن تقوی ، ڈپٹی ناظلم الامور عمار یاسر علوی ، ڈویژنل صدر بد ر علی ترمذی ،علامہ کوثر عباس ، انجمن شباب المومنین کے سالار مقبول شاہ ، ماتمی سنگت امیر مختار کے سالار معظم عباس، مہدی کربلائی ، ایم ایف کے عسکری زیدی اور دیگر مذہبی و ماتمی تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔