پشاور میں شہادت علیؑ کے مرکزی جلوس کوچی بازار اور اندرون کوہاٹی سے برآمد ہوئے ، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عزاداری کیمپس کی نمایاں خدمات
پشاور ( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے اعلان کر دہ عالمی ایام عزائے مرتضوی ع کے سلسلے میں پشاور میں مرکزی جلوس عزاداری 20 رمضان کو امام بارگاہ آغا سید عالم شاہ کوچی بازار سے اور 21 رمضان امام بارگاہ آخوندآباد اندرون کوہاٹی پشاور سے برآمد ہوئے ۔
دونوں مرکزی جلوسوں میں مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے صوبائی دفتر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر خان کے باہر سبیل ساقئ کوثر ع و عزاداری کیمپ کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں مختار ایس او کے ممبران نے بھرپور انداز میں عزاداران و ماتمیوں کی خدمت کی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی رح کی تعلیمات (خدمت عزاداران و خدمت عزاداری) پر بھرپور عمل کیا۔



ڈیوٹی کرنے والے اراکین میں شاہق کیانی ، بشار کیانی ، عالی شان کیانی ، میر علی عارف زیدی ، رضا علی ، ثابت بنگش ، جعفر زیدی ، مرزا جواد ، ثمر کیانی ، حیدر سعید اور دیگر درجنوں کارکن شامل تھے۔
جلوس کے دوران مخلتلف مقامات پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔