چکوال میں تحریک کی تنظیمی بیداری عروج پر ؛ اہلسنت برادری کی جانب سے وحدت و اخوت کے مظاہرہ کے حیرت انگیز انکشافات
کھنوال، چکوال ( رپورٹر یاسر عباس) حالیہ عرصے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ چکوال میں تنظیمی بیداری کی مہم نے عقائد حقہ سے وابستہ اور امن و محبت کے خواہاں حلقوں میں جوش و جذبہ کی لہر دوڑا دی ہے ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو قصبہ قصبہ قریہ قریہ منظم کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں ٹی این ایف جے، تحصیل چکوال کا تنظيمی اجلاس صوبائی ناظم الامور پنجاب جناب علامہ ملک مقصود رضا عابد صاحب کی صدارت میں امام بارگاہ قصرِ امام حسن ع محلہ جہانگير ٹاؤن، چکوال میں ٣ مٸ بروز جمتہ المبارک شام چار بجے منعقد ھوا ۔

اجلاس میں ٹی این ایف جے تحصيل صدر چکوال جناب سید اعجاز ثقلين کاظمی، سیکرٹری نشریات زوار یاسر عباس عباس کھنوال معروف ذاکر اہلبیت جناب فخر عباس فخری چکوال، صدر TNFJ یونٹ جہانگير ٹاؤن سید محمد حسنین کاظمی، صدر TNFJ یونٹ ابوذر کالونی چکوال، جناب عاصم رضا اور مختار فورس، تحصیل چکوال کے عہدہ دارانِ محلہ بھٹیاں، ابوذر کالونی اور جہانگير ٹاؤن چکوال نے بھرپور شرکت کی جن میں چیدہ چیدہ نام درج ذیل ہیں۔ احسان حیدر، حسن رضا ،مُحَمَّد الیاس، حنان علی، فیضان علی، حسن علی، محمد صفدر ، نجم علی، غلام مجتبیٰ، محمد عرفان ، زاہد نواز ، جابر علی، زوار کاشف علی، محسن عباس غلام مصطفےٰ خرم عباس بھٹی، توقير عباس بھٹی، شیخ عتیق عباس ماتمی، اسد عباس اور رب نواز شامل ہیں۔چوہدری زاہد نواز کو کمانڈر مختار فورس والنٹیئرز جہانگیر ٹاؤن نامزد کیا گیا۔

ٹی این ایف جے صوبائی ناظم الامور پنجاب جناب علامہ مقصود رضا عابد صاحب نے تنظيمی اجلاس میں چکوال کے سادات و مومنین کے جوش و ولولہ سے بھرپور شرکت کو سراہتے ھوۓ اس امر پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ آقاۓ موسوی کے بتائے ہوئے رستے پر سربراہِ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان جناب علامہ سید حسین مقدسی صاحب کی رہنمائی میں ہم مشن ولا و عزاداری سید الشہدا، حرمت سادات، احترام مرجعیت و وابستگی بامرکزیت کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے اور ان شاء اللہ خون کے آخری قطرے تک اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ سب شرکاء نے بھرپور تائید کی اور مشن کے لیے ہر طرح کی قربانیاں پیش کرنے کا عہد کیا۔




اختتام اجلاس پر ملک و قوم کی کامیابی و ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی وحدت و اخوت پر مبنی پالیسیوں اور عملی اقدامات کی وجہ سے چکوال کی اہلسنت برادری بھی تحریک کی فعالیت کی بھرپور پذیرائی کررہی ہے اور یہ حقیقت ایک خوش آئند امر ہے کہ اسلام کی مقدس ہستیوں کے مزارات کی بحالی کے یوم انہدام جنت البقیع کے مرکزی پروگرام میں چکوال کے سینکڑوں اہلسنت نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ انتظامات میں عملی تعاون بھی کرتے ہیں ۔
