8شوال :اٹک جنڈ فتح جنگ پنڈی گھیب میں ٹی این ایف جے کی ماتمی ریلیاں ،اٹک کوہاٹ روڈ کئی گھنٹے بند رہی

ولایت نیوز شیئر کریں

اٹک (ولایت نیوز رپورٹ ) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق سوموار کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ تحصیل کونسل فتح جنگ کے زیراہتمام ذاکر خورشید حیدری کی رہائش گاہ سے احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت ٹی این ایف جے فتح جنگ ،ایم ایس او،ایم او،ایم ایف پی کے عمائدین کررہے تھے ۔جلوس کے شرکاء نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی تصادیر، مختلف بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی ازسرنوتعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتمداری کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے صوبائی ناظم الامور علامہ محسن علی ہمدانی نے کہا کہ 8شوال کا احتجاج کسی ذات یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ عظیم اسلامی اور انسانیت کے ورثے کے تحفظ کیلئے ہے ۔ضلعی صدرسردار آفتاب حسین نے ریلی کے شرکاء اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ بزرگانِ دین کی عزت و حرمت ان کی زند گی میں واجب ہے اسی طرح بعدازحیات انکے مقابر اور مزارات کی تعظیم بھی لازم ہے۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران اٹک کوہاٹ مرکزی شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی کی قیادت سابقہ وفاقی وزیر سردارسلیم حیدر ،سردار تاج محمد خان، ملک محمد اسلم ،سید ظہیر حسین شاہ ،سید التجا کاظم ،سید محبوب حسین شاہ ،سردار توقیر عباس ،ذاکر خورشید حیدری،مولانا ارشد حسین ،سید فیاض حسین شاہ ،راجہ بشارت حسین، سردار نثار،سردار مظہر ،سردار نیاز احمد خان، خان رفعت حیات خان، حاجی عبدالمجید بھٹی ،سید مظہر حسین شاہ اور سردار عامر نے جلوس کی قیادت کی ۔اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے پُرجوش نعروں کی گونج میں مولانا ساجدعدنی کی جانب سے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں مسلم حکمرانوں پر زوردیا گیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلی کی ازسرنوتعمیر کیلئے برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر سفارتی دباؤ ڈالیں ۔قرارداد میں واضح کیا گیا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تمام عالم اسلام کا مشترکہ ورثہ ہیں لہذاانہیں کھلا شہر قراردیا جائے۔قرارداد میں باورکرایا گیا کہ سفیر امن قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اور نمائندہ اجتماع اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ و ہ سعودی عرب پر سفارتی سطح پر دباؤ ڈالے کہ وہ مزاراتِ مقدسہ کی عظمتِ رفتہ کو فوری بحال کرے کیونکہ مشاہیر اسلام کے آثار اسلام کی شان و شوکت کے وہ مراکز ہیں جہاں سے دنیا بھر کو درسِ ہدایت ملتا ہے ۔قرارداد میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر زوردیاگیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے تاریخی اسلامی آثار کی عزت رفتہ کی بحالی کیلئے فوری عملی اقدامات کریں۔قبل از جلوس غلام شبیر حیدری کی رہائش گاہ پر مجلس عزا سے علامہ محسن علی ہمدانی اور مولانا خورشید جوادی نے خطاب کرتے ہوئے شعائر اللہ اور بزرگان دین کے مزاراتِ مقدسہ کی شرعی اور تاریخی اہمیت بیان کی ۔

پنڈی گھیب میں بزرگ روحانی شخصیت پیر محمد شاہ بخاری کی قیادت میں ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
جنڈ میں علامہ قلب عباس نقوی ،سید ضمیر حسین شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.