شاتمِ امامِ زمانہؑ و شاتمانِ حضرت ابو طالبؑ کیخلاف فوری کاروائی کی جائے، تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ گلگت بلتستان

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے مرکزی نائب صدر باوا سید فرزند علی شاہ کا دورہ گلگت بلتستان
ٹی این ایف جے گلگت کے صدر مولانا ثمر غفاری سے ملاقات، پاکیزہ مشنِ محمدؐ و آلِؑ محمدؐ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی
قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے پوری زندگی مشنِ زینبؑ و زین العابدینؑ کی بقا اور ترویج کیلئے صرف کی۔ سید فرزند علی شاہ
تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی افکارِ موسویؒ کو عام کر رہے ہیں۔ نائب صدر کا اجلاس سے خطاب
ولایتِ علیؑ، عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت و مرکزیت کا درس گھر گھر پہنچائیں گے۔ مولانا ثمر الحسن غفاری
شاتمِ امامِ زمانہؑ و شاتمانِ حضرت ابو طالبؑ کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں منظور کردہ قراردادیں

گلگت (ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر مخدوم باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی کی سرکردگی میں مرکزی وفد نے گلگت بلتستان کا دورہ کِیا، ٹی این ایف جے گلگت و بلتستان کے صدر مولانا ثمر الحسن غفاری نے مرکزی وفد کا استقبال کِیا۔ اس موقع پر اوشکنداس اور دنیور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی نے کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملتِ جعفریہ کو درپیش مسائل کا خاتمہ مرکزِ تشیُع سے اتصالِ قلبی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے پوری زندگی مشنِ زینبؑ و زین العابدینؑ کی بقا اور ترویج کے لئے صرف کی، انہوں نے کہا کہ عزاداریِ سیدؑ الشہدا اور ولایتِ علیؐ ابنِ ابیطالبؑ کے پاکیزہ عقائد کا دفاع آقائے موسویؒ نے مثلِ حضرت ابو طالبؑ کِیا۔ سید فرزند علی کاظمی نے کہا کہ آقائے موسویؒ کا مشن جاری ہے جس کی آج آغا علامہ حسین مقدسی سربراہی کر رہے ہیں اور افکارِ موسویؒ کو عام کر رہے ہیں۔

ٹی این ایف جے گلگت بلتستان کے صدر مولانا ثمر الحسن غفاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باوا فرزند علی شاہ کا دورہ? گلگت اچھے نتائج کا حامل ہو گا اور پاکیزہ مشنِ محمدؐ و آلِؑ محمدؐ کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی، باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی نے گلگت کے مومنین کا شکریہ ادا کِیا۔ انہوں نے کہا کہ ولایتِ علیؑ، عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت و مرکزیت کا درس گھر گھر پہنچائیں گے، تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ گلگت بلتستان کے صدر مولانا ثمر الحسن غفاری سرکردہ عزاداروں اور عمائدین کو تحریکِ نفاذِ فقہ? جعفریہ کے کارناموں سے آگاہ کِیا۔

اجلاس سے معروف سماجی شخصیت غلام عباس نسیم اور جمشید علی نے بھی اظہار خیال کِیا۔ اس موقع پر منظور کردہ ایک قرارداد میں قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ سے کئے عہد پر قائم رہنے کے عہد کا اعادہ کِیا گیا۔ قرارداد میں شاتمِ امامِ زمانہؑ و شاتمانِ حضرت ابو طالب علیہ السلام کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کِیا گیا جو ملک کا امن تہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ قرارداد میں افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کِیا گیا اور اپیل کی گئی کہ گلگت بلتستان جیسے حساس علاقوں میں شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کالعدم عناصر کی کھلی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے تا کہ ملک و قوم کے بد خواہ ناکام و نامراد ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.