لندن : جنت البقیع کی مظلومیت پر آسمان بھی نوحہ کناں؛ سعودی ایمبیسی کے سامنے ٹی این ایف جے کا زبردست ماتمی احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

لندن ( ولایت نیوز رپورٹ ۔ علی زین کاظمی ) ملکہ کونین خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی قبر کی تاراجی و بے حرمتی کے خلاف لندن کی سعودی ایمبیسی کے سامنے اتوار 23 مئی کو عاشقان رسول ؐ واہلبیت ؑ نے زبردست ماتمی احتجاج کیا ۔

ماتمی احتجاج کا اہتمام تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یوکے کی جانب سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کیا گیا تھا جس میں لندن کی تمام ماتمی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کووڈ کی پابندیوں کے باوجود بے خوفی سے شرکت کی ۔

احتجاج میں شریک ہر عزادار کی آنکھیں جنت البقیع کے غم میں اشکبار تھیں اور اس روز کیلئے پرعزم تھیں جب اجڑی ہوئی قبروں کو آبادی نصیب ہوگی ۔

جیسے جیسے ذاکرین خطباء اور نوحہ خواں محرومہ فدک حضرت فاطمہ زہراؑ کے مصائب بیان کرتے عزاداروں کے ساتھ آسمان بھی گریہ کرتا ںطر آیا ۔

اس موقع پر ذاکراہلبیت صفدر جعفری ، غلام رضا، حسن شیخ ، سید حسن شاہ ، توقیر کاظمی ، حسنین جعفری ، سید مجاہد عباس نے خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض ساجد محسن کاظمی نے سر انجام دیئے ۔

ماتمی سنگت رب وفا ، ماتمی سنگت بارگاہ الحسن نے پرسہ داری کی ۔

پروگرام کے آرگنائزر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یوکے کے رہنما ڈاکٹر زاہد حسین نقوی نے اس مو قع پر قرارداد پیش کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانیت کے عظیم ورثے بحالی کیلئے ااپنا کردار ادا کریں بالخصوص بر طانوی حکومت ایک صدی قبل اپنی پھیلائی انتہاپسندی کی بساط لپیٹے جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں دہشت گردی نے انسانیت کا جینا حرام کررکھا ہے ۔

منور کاظمی ، سید علی زین، راجہ ظہور، عباس زیدی ، سید حدید کاظمی ، سید سبطین زیدی ،، سید علی رضا زیدی ، سید مرتضی مہدی سید علی رضا زیدی اور دیگر عزاداروں نے احتجاج کے انتطامات میں خصوصٰ معانت کی ۔

احتجاج کے منتظمین ڈاکٹر زاہد نقوی ، سید احسن نقوی ، شیخ اعجاز حسین ، سید حیدر زیدی اور سید مجاہد عباس نے تمام شرکائے احتجاج کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنت البقیع کی تعمیر تک صدائے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وباؤں کے دور میں بے خوفی سے جنت البقیع کی مظلومیت کا پرچم اٹھائے عزاداران حسینؑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.