وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈیرہ دہشت گردی معنی خیز ہے کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈیرہ دہشت گردی معنی خیز ہے کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، آغا حامد موسوی

 پولیس کے شہید وں کو خراج تحسین؛گڈبیڈ کالعدم کی تخصیص ختم‘ ایکشن پلان کی ہر شق پرعمل، دہشت گردوں کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے

مسلمان حکمران اقتدار اور رکرسی کے بجائے دین کوتر جیح دیں تاریخ میں سدا زندہ رہیں گے، کلمہ گو امریکی معیشت کا ایندھن بن ر ہے ہیں

ٹرمپ کی قادیانی وفد سے ملاقات وزیر اعظم کے استقبال کی تیاری ہے امریکہ سے حاکم محکوم والا تعلق ختم کیا جائے خارجہ پالیسی میں جان ڈالی جائے

مسلم ممالک متحدہو جائیں تو انہیں اپنے دفاع کیلئے امریکی سہاروں کی ضرورت کبھی نہیں پڑے گی، کراچی کے عمائدین سے خطاب

شہادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ایام عزا کا اعلان

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردی معنی خیز ہے کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، گڈ کالعدم بیڈ کالعدم کی تخصیص ختم کی جائے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پرعمل کیاجائے، کالعدم دہشت گردجماعتوں کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے، پولیس کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مصلحتوں پر مبنی فیصلوں کا نشانہ عوام اور سیکیورٹی فورسز دونوں بن رہے ہیں،امریکہ اپنی جنگیں مسلم ممالک کی سرزمین پر لڑ رہا ہے کلمہ گو امریکی معیشت کا ایندھن بن ر ہے ہیں مسلمان حکمران اقتدار اور رکرسی کے بجائے دین کوتر جیح دیں تاریخ میں سدا زندہ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی قادیانی وفد سے ملاقات وزیر اعظم کے استقبال کی تیاری ہے وزیر اعظم کو ہوشیار رہنا ہوگا،امریکہ سے حاکم محکوم والا تعلق ختم کیا جائے خارجہ پالیسی میں جان ڈالی جائے، سلطان عرب و عجم فرزند رسول ؐ امام علی رضا ؑ کی شہادت کی مناسبت سے 21تا23ذیقعد ایام عزا منائیں گے ظالمین کے خلاف پرامن صدائے احتجاج اور مظلومین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کراچی ریجن کے صدر بدر علی ترمذی کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹی این ایف جے کے مرکزی نائب صدر مظہر علی شاہ ایدووکیٹ بھی موجود تھے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دکھ یہ ہے کہ ہر پاکستانی سربراہ امریکہ حاضری لگانے ضرور جاتا ہے جبکہ 70سال میں صرف 5امریکی صدور نے پاکستا ن کا دورہ کیا ایسے تعلقات کو دو طرفہ نہیں حاکم و محکوم کے تعلقات کہا جاتا ہے امریکی صدور نے ہمیشہ آمروں کو ہی شرف میزبانی بخشا امریکہ ہمیشہ ہندوستان کو ہی ترجیح دیتا رہا پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر آئزن ہاور نے 1959میں پاکستان کا صرف دو روز دورہ کیا اور بھارت میں 5دن گزارے جبکہ پاکستان سیٹو سینٹو میں امریکہ کا فوجی اتحادی تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دوستی نے پاکستان کو نقصانات اور دھوکوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہر مشکل وقت میں امریکی امداد بند ہوتی رہی امریکی بحری بیڑے کے انتظا ر نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا، پاکستان کا انگ اگ امریکہ کے دیئے زخموں سے چور چور ہے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک اپنے عوام اور مما لک کے ساتھ مخلص ہیں تو شیاطین ثلاثہ سے جان چھڑائیں۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دہشت گردی کا بے تاج بادشاہ امریکہ فرعون بنا بیٹھا ہے کمزور ممالک کو ڈرانا دھمکانا اور مسلم ممالک میں مداخلت اس کا وطیرہ رہا ہے اس کا مقصد وحید ہے کہ مسلم ممالک میں انتشار رہے وہاں قتل و غارت کا کھیل جاری ر۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنی مسلمانوں کو لڑوا کر اپنے مقاصد پورے کررہا ہے تاکہ مرنے اور مارنے والے دونوں مسلمان ہوں اس کے اسلحے کی مارکیٹ کبھی ختم نہ ہو اسکے بنکوں کی ساہو کاری چلتی رہی، مارنے والا بھی مقروض ہو اور مرنے والا بھی۔امریکی کھیل ہر ذی شعور پر آشکار ہو چکا ہے لیکن مسلمان مماک خواب غفلت سے بیدار ہونے کا نام نہیں لے رہے، امریکی اشاروں پر تقسیم در تقسیم ہوئے چلے جارہے ہیں پہلے عرب و عجم میں تقسیم کروائی گئی اب عربوں کو عربوں سے بھی مروایا جارہا ہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ اپنے تنازعات اوآئی سی کے فورم پر حل کریں ویٹو خا حق حاصل کریں کسی بھی مسلم ملک پر حملہ انسانیت اور اسلام پر حملہ تصور کریں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو انہیں اپنے دفاع کیلئے امریکی سہاروں کی ضرورت کبھی نہیں پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.