ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیخلاف او آئی سی مشترکہ لائحہ عمل بنائے ، علامہ حسین مقدسی ؛ ملک بھرمیں جشن نزول قرآن منایا گیا، اعمال شب قدر کی ادائیگی

ولایت نیوز شیئر کریں

انسانیت کے مسائل و مصائب کا اصل سبب قرآن کے آفاقی پیغام سے رو گردانی ہے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیخلاف او آئی سی مشترکہ لائحہ عمل بنائے ورنہ اسرائیل ایک ایک کرکے سب مسلم ممالک کو نشانہ بنائے گا
 ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی طرفداری ہمارا شعار ہے،اہل ا سلام یوم القدس حمایت مظلومین کے جلسوں اور احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کریں
 جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ مساجد اور خطباء حضرات دنیائے مظلومیت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و حمایت اور دنیائے جبرواستبداد کی پرزورمذمت کریں گے
 قرآن مجید انسانیت کیلئے مکمل دستورِ حیات ہے۔ سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ کاجشن نزول قران کی مرکزی تقریب سے خطاب
 قرآن عالمین کیلئے خوش بختی اور سعادت کی ضمانت ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت امامی کامحفل شب قدرسے خطاب
ملک بھرمین جشن نزول قرآن منایاگیا،محافل میں ہزاروں فرزندان توحید کی شرکت،مساجد و امام بارگاہ میں شب بیداری  

راولپنڈی( ) قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ جشنِ نزولِ قرآن مذہبی جذبے اور ایمانی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں بشمول راولپنڈی اور اسلام آبادکی سینکڑوں مساجد میں گزشتہ شب محافلِ قرآن کا انعقاد اور شب قدر کے اجتماعی اعمال ادا کیے گئے۔

جامع مسجد اہلبیت واہ کینٹ میں تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی  فضلیت ماہ صیام از روئے قرآن کے موضوع پر جشنِ نزول قرآن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو درپیش گوں نا گوں مسائل و مصائب کا اصل سبب قرآن کے آفاقی پیغام اور تعلیمات سے رو گردانی ہے، قرآن وہ عظیم کتاب ہے جو انسانیت کیلئے مکمل دستورِ حیات ہے،علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کیخلاف او آئی سی مشترکہ لائحہ عمل بنائے ورنہ اسرائیل ایک ایک کرکے سب مسلم ممالک کو نشانہ بنائے گا۔انہوں نے جملہ اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ القدس شریف کی بازیابی،کشمیر کی آزادی، دنیا بھر میں جاری آزادی کی مسلم تحریکوں،کشمیر و فلسطین کے مظلومین سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس حمایت مظلومین کے جلسوں اور احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کریں۔

انہوں نے کہاکہ ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی طرفداری ہمارا شعار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری انسانیت بالعموم اور امت مسلمہ استعماری جبر کی چکی میں پس رہی ہے جس سے نجات کیلئے ہر باضمیر انسان کو اس ظلم اور دہشت گردی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگی۔۔انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ دنیائے مظلومیت کی حمایت اورظالمین سے عملی بیزاری کیلئے ہماری جدوجہد عدل و انصا ف کے قیام اور ظلم و بربریت کے مکمل انہدام تک جاری رہے گی۔علامہ مقدسی نے کہاکہ جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ مساجد اور خطباء حضرات دنیائے مظلومیت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و حمایت اور دنیائے جبرواستبداد کی پرزورمذمت کریں گے۔ اس موقع پرمظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور پرامن ریلیاں بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان دشمن کوایک آنکھ نہیں بھاتا لہذاجہاں حکومت پر فرض ہے کہ وہ لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنائے وہاں عوام خود بھی پوری طرح چوکنا رہیں اورمشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے اتحادو یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہحکمرانوں، سیاستدانوں کو بانیانِ پاکستان اقبال و قائد کی امنگوں کی روشنی میں اس وطنِ عزیز کو اسلامی جمہوری فلاحی ریاست کے قالب میں ڈھالنے کیلئے جان توڑ کوششیں کرنے اور بھارتی جارحانہ عزاٗم کو ناکام کرنے کیلئے  سیسہ پلائی دیواربناناہوگا۔جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی میں ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت امامی نے جشن نزول قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن سر چشمہ رشد و خیر اور عالمین کے لئے ہدایت و خوش بختی اور سعادت کی ضمانت ہے۔یہ وہ لاجواب کتاب ہے جسکا آج بھی دعویٰ ہے کہ اگر تم سچے ہو تو اس (قرآن) کا جواب لاؤ۔انہوں نے کہا کہ احکامات خدا وندی سے رو گردانی اور لاپرواہی کی وجہ سے آج مظلوموں اور مسلمانوں کو یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ انتہا پسند،بنیاد پرست اور دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہاکہنے کہا کہ اگر خدا کا خوف دلوں میں جاں گزیں ہو جائے، قرآن اور خاصان الہیٰ کے فرامین کو ہم مشعل راہ بنا لیں،معروفات پر عمل اور منکرات سے اجتناب کریں اور اتحاد و اخوت کو فروغ دیں تو دنیائے انسانیت کا بڑے سے بڑا دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ،مسائل کے حل اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام و ترقی اورعساکرپاکستان  کی کامیابی اورمقامات مقدسہ کی سلامتی وسرفرازی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

شعب ابی طالب میں انجمن کنیزان امام العصر والزمان کے زیر اہتما م شب قدر کے اجتماعی اعمال ادا کئے گئے جبکہ خطیبہ سیدہ بنت علی موسوی،آپا سیدہ حسین اور سیدہ بنت موسی موسوی نے نزول قرآ ن اور شب قدر کی فضیلت کے موضوع پر تقاریر کیں۔

علی مسجدسٹیلائٹ ٹاؤن  قصر ابو طالب مغل آباد،مرکزی شیعہ جامعہ مسجد شاہ چن چراغ،جامعہ مسجد قصر امام موسی کاظم،جامعہ مسجد سخی شاہ پیارا،جامعہ مسجد جعفریہ اور مسجد شاہ نجف سمیت سینکڑوں مساجد میں اعمال شب قدر ادا کئے گئے،جشن نزول قرآن کی محافل منعقد ہوئیں جن میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی اور جشن نزول قرآن کی تقریبات سے علمائے کرام نے خطاب کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.