لاتعداد حاجت مند عرضیاں اٹھائے راول جھیل پہنچ گئے ، امام زمانہؑ کی آمد پر خوشیوں مناجات اور دعاؤں کے دلفریب مناظرکی جھلکیاں

ولایت نیوز شیئر کریں

نیمہ شعبان جشن امام زمانہ ؑ مذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا،عبادات،دعائیں،دینی اجتماعات
اسلام آبادکی مرکزی تقریب راول ڈیم کے سبنرہ زارمیں ہوئی،کروناسمیت تمام مشکلات سے نجات کیلئے علامہ بشارت حسین امامی نے خصوصی دعاکرائی
حاجتمندوں نے عریضہ جات سپرد آب کیے،۔مرکزی اجتماع میں قرارداد وں کی منظوری
شیعہ سنی ،شعرا،منقبت خوانوں کا بارگاہِ امام العصر ؑ میں نذرانہ عقیدت

اسلام آباد(ولایت نیوز )قائدملت ِجعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق حضرت حجت ابن الحسن العسکری علیہ السلام کا جشن وردو مسعود منگل کو ”عالمگیر یوم عدل“ کے طورپرمنایا گیا۔

اس موقع پر بلاتفریق مسلک و مکتب مساجد،امامبارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نیمہ شعبان (شب برات)خصوصی دعاؤں اور جشن کے پروگرام منعقد ہوئے حاجتمندوں نے دریاؤں،نہروں میں اپنی اپنی حاجات کے علاوہ کروناسمیت تمام مشکلات مصائب وآلام سے نجات کیلئے عریضہ جات سپردِ آب کئے۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ ضلع اسلام آباد کی ایام عدل کمیٹی، مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،ایم او، کے زیر اہتمام کی راول ڈیم کے سبزہ زار میں مرکزی اجتماع صبح تک جاری رہاجسکی صدارت تنظیم کے چیئر مین سیدمحمد عباس کاظمی نے کی، آغاسیدعلی روح العباس موسوی، علامہ بشارت حسین امامی،علامہ سیدمحسن ہمدانی،علامہ تصورحسین نقوی، علامہ سیدزاہدعباس کاظمی، علامہ شیرازحسین کاظمی، شوکت جعفری، کاشف کاظمی،سیدثمرالحسن نقوی مہمانان خصوصی تھے۔

اس موقع پر ہزاروں اہل ایمان راول ڈیم پہنچ کر جشن امام زمانہ میں شرکت کی ، وقت کے امام کے حضور عریضہ جات لکھے انہیں معظر آٹے میں ڈال کر امام کے نائب حسین بن روح ؒ کی وساطت سے سپرد آب کردیا گیا

بوقت فجرحاجتمندوں کے قافلوں نے راول ڈیم میں اپنے حاجات کے عریضے سپرد آب کیے،اجتماعی دعا علامہ بشارت حسین امامی، علامہ سیدتصورحسین نقوی نے کرائی۔ اس موقع پر جشن امام زمانہ ؑ کا خصوصی کیک کاٹاگیا۔ مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، عالمگیریوم عدل کمیٹی کے سیکرٹری ذوالفقارعلی راجہ ، چوہدری مشتاق حسین ، خطیب نواجوان سیدشبیرحسین کاظمی ،اعزاز حیدر نقوی،وسیم نقوی، مرکزی ثناء محمدآل محمد نعت اکیڈمی کے نعت خوان، حیدری برادران، مجاہد برادران، شہریار، واصف مہدی، ذاکرنواب ساجد رکن،ذاکر ساجد علی ساجد اور دیگر ذاکرین اور شیعہ سنی قصیدہ خوانوں نے بارگاہِ امام العصر ؑ میں منقبت و قصیدہ خوانی کی۔ جلسے کی نظامت کے فرائض قاضی وفا عباس، کاشف کاظمی نے سر انجام دیئے۔۔

اس موقع پر منظور کردہ قراردادوں میں نے اس عہدکااعادہ کی گیا کہ دینی حقوق کے حصول اورولاء و عزا کے پاکیزہ مشن میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے اوران کے ہر لائحہ عمل پر بھر پور لبیک کہنے اورمسلمہ مکاتب کے مابین تفریق پیدا کرنے کی دشمن کی ہر سازش کو ناکام کرنے کے عہد کا اعادہ کیاگیا۔۔

مختار فورس کے جوانوں نے اسلام آباد انتظامیہ کی معاونت کرتے ہوئے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے ابراہیم اسکاؤٹس اوپن گروپ، مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیش، مختار جنرریشن اور مختار پبلی کیشن کی جانب حاجت مندوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.