
میڈیا تاریخ میں پہلی بار ۔ یوم انہدام جنت البقیع پر والعصر نیوز کی میرا تھن نشریات
اسلام آباد(ولایت نیوز) میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار والعصر نیوز کو یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کے موقع پر دنیا بھر سے براہ راست نشریات کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے ۔ والعصر نیوز 8 شوال 12 جون کو صبح نو بجے کے بعد مسلسل سارا دن دنیا بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں ، خصوصی ٹاک شوز ، مشاعرے ، مجالس ، نوحے کو براہ راست نشر کرے گا۔
اور پہلی بار نشریات کے اختتام پر رات گئے مجلس شام بقیع بھی نشر کی جا رہی ہے ۔ والعصر نیوز کی نشریات درج ذیل لنک پر 12 جون کو صبح 9 بجے کے بعد دیکھی جا سکیں گی ۔
پیروان اہلبیت اور سوگواران جنت البقیع سے والعصر میڈیا ٹیم کی جانب سے التماس کی گئی ہے کہ والعصر نیوز کو زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں تاکہ مظلومیت بقیع کا پیغام پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ عام کیا جا سکے۔
نشریات اس لنک پر ملاحظہ کریں ۔
https://www.youtube.com/walasrtv
https://www.facebook.com/walasr.tv