اسلام آباد میں شہادت علیؑ کا مرکزی جلوس؛ ہزاروں روزہ دارعزاداروں کی شرکت ؛ تصویری جھلکیاں

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز) اسلام آباد میں شہادت مولا ئے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ باب الحوائج ؑ جی سکس فور سے برآمد ہوا۔ جواپنے مقررہ راستوں میلوڈی و پولی کلینک سے گزرتا ہوا نماز مغربین سے پہلے امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس عزا سے قبل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شبیہ الحسن کاظمی اور علامہ غلام اکبر ساقی فیصل آباد نے خطاب کیا ۔ اور فضائل و مصائب شیر خدا حضرت علی المرتضی علیہ السلام بیان کئے۔

جلوس میں ہزاروں روزہ دار عزاداروں نے شرکت کی دوران جلوس سینہ زنی زنجیر و قمہ زنی کے رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ اسلام آباد بھر کی ماتمی تنظیموں نے پرسہ داری و نوحہ خوانی کی ۔ جلوس کے انتظامات انجمن اثنا عشری نے کئے تھے ۔

صدر و اراکین انجمن اثنا عشری کے علاوہ ٹی این ایف جے فیڈرل ایریا اسلام آباد عزاداری سیل کےعہدیداران و ارکان بھی جلوس کے ہمراہ رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.