مکہ ومدینہ جائے امن،مقامات مقدسہ جائے پناہ ہیں،مراکز دین کا دامن کبھی نہیں چھوڑیں گے، آغاحامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

مکہ ومدینہ جائے امن،مقامات مقدسہ جائے پناہ ہیں،مراکز دین کا دامن کبھی نہیں چھوڑیں گے، آغاحامدموسوی
حکومتی بیان میں تضاد ہے، یہ کیسالاک ڈاؤن ہے جس میں سیاسی ادارے، حکومتی کٹھ، میڈیاہاؤسسز سب کھلے ہیں؟
پاکستان میں مساجد،پاکیزہ مقامات کوکھولاجائے، عوام زیادہ سے زیادہ استغفار کریں، مستحقین کو صدقات دیں
کرونا سمیت ہروباسے نجات کیلئے توبہ کووطیرہ بناکر موذی مرض سے بچنے کی احتیاطی تدابیرپرعمل یقینی بنایاجائے
امام عالی مقام حسین ابن علی ؑ انکے اصحاب باوفاکاتوحیدخداوندی پر محکم ایمان قربان گاہ کربلاکالازوال درس ہے
یکم تا7شعبان ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ مناکر محافل، نوافل میں دعائیں، مناجات کی جائیں۔قائدملت جعفریہ کامجلس یوم سفرشہادت سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ مکہ ومدینہ جائے امن اورمقامات مقدسہ جائے پناہ ہیں آفات میں مراکز دین کا دامن کبھی نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں مساجد وپاکیزہ مقامات کوکھولاجائے، عوام زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور سال بھر کے اخراجات نہ رکھنے والے اپنے قریبی مستحق رشتہ داروں کو صدقات دیں، حکومت کے لاک ڈاؤن بیان میں تضاد ہے یہ کیسالاک ڈاؤن ہے جس میں سیاسی ادارے، حکومتی کٹھ اور میڈیاہاؤسسز سب کھلے ہیں؟،امام عالی مقام حسین ابن علی ؑ اورانکے اصحاب باوفاکاتوحیدخداوندی پر محکم ایمان قربان گاہ کربلاکالازوال درس ہے جنہوں نے اس حقیقت کو اپنے عمل سے واضح کردیاکہ حق وباطل کی معرکہ آرائی میں عددی برتری کی کوئی حیثیت نہیں اسی لئے لاکھوں سپاہ یزیدکے مقابل قلیل ترین لشکرحسینی ؑکی فتح وکامرانی دنیائے انسانیت کیلئے تعجب انگیزاورحیرتناک ہے،ہر دورکے حق پرستوں نے بہادری، رفعت روح،بزرگی قلوب اورروحانی شجاعت وطاقت کو ہمیشہ دوست رکھاہے، اسی فضلیت کاثمرہے کہ عدالت وآزادی کے رسیامردان حق ظلم و فساد کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرتے جس کاسلیقہ نواسہ رسول ؐ حسین ؑ ابن علی ؑ نے سکھا یا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل یوم سفرشہادت حسینی ؑ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع انہوں نے یکم تا 7 شعبا ن المعظم ”ہفتہ و لا ئے محمدؐ و آل محمدؑ“ منانے اعلان بھی کیا۔

آقای موسوی نے اہل وطن اور عالم انسانیت سے اپیل کی وہ کرونا سمیت ہروباوبلاسے نجات کیلئے توبہ واستغفارکووطیرہ بنائیں، موذی مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی کیساتھ عمل کریں، محافل، نوافل، دینی تقریبات میں دعائیں، مناجات کی جائیں تاکہ رحمن ورحیم سب پررحم فرمائے۔ انہوں نے باورکرایاکہ خانوادہِ محمدؐ و آلؑ محمدؐکا مقصدِ وحید پیغامِ توحید کو زندہ رکھنا او ر رسالت و ولایت کے اہدافِ قدسیہ کا پائیداری و دوام تھا۔

آقای موسوی نے کہا کہ وہ ذواتِ مقدسہ ذاتِ الہی کے علاوہ نہ کسی سے خواہش رکھتے تھے، اُن کے پورے وجود اور جسم و جان پر صرف اور صرف اللہ کی حکومت تھی،اُن کے صغیر و کبیر کمال یافتہ انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ انہی پاکیزہ ذواتِ مقدسہ میں سے عظیم ترین ہستیاں حسین ؑ و عباس ؑ،زینب ؑ و زین العابدین ؑ ہیں جنہوں نے آزادی و حریت،تحفظ ِ دین و شریعت اور حرمتِ انسانیت کیلئے وہ عظیم ترین کارہائے حسنہ انجام دیئے جو دنیائے مظلومیت کیلئے آج بھی مشعلِ راہ ہیں،اسی لیے ذاتِ الہی نے ولائے آل محمد ؐ کو اجرِ رسالت قراردیا ہے۔اجر رسالت میرے خانوادہ سے محبت و ولاء رکھنا ہے۔

آغاحامدموسوی نے کہا کہ ولائے محمد و آل محمد ؐ اس امر کو واجب گردانتی ہے کہ پیروانِ محمد و آل محمد ؐ اس کی قدر و قیمت اور فلسفہ و حکمت کو سمجھ کر اس عظیم ترین خانوادہ کے تشخص کو اُجاگر کرنے کیلئے موثر ترین اقدامات کریں اور اُن معنوی و دینی معلومات اور علوم و افکار کو جو اس پُرفیض خانوادہ سے ہم تک پہنچے ہیں،پیروانِ حق و معرفت تک پہنچائیں اور پوری انسانیت کو ان سے متعارف کروائیں۔

درایں اثناء ملک بھر میں ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا کنوینر ڈاکٹر ایس زمان کونامزد کیا گیا ہے جبکہ سیدثمرالحسن نقوی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.