
واشنگٹن: بقیع ریلی میں آسمان بھی روتا رہا؛قبر زہراؑ کی بحالی کیلئے تاریخی مارچ
یوم انہدام جنت البقیع۔۔اے سیدہ زہراؑ ہم نہیں بھولیں گے
جنت البقیع کی تعمیر کی آواز امریکی ایوانوں میں گونجنے لگی
واشنگٹن سعودی ایمبیسی سے وائٹ ہاؤ س تک تاریخی بقیع ریلی
واشنگٹن ڈی سی (رپورٹ کرار نقوی ) عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جمعہ 22جون کو واشنگٹن ڈی سی میں سعودی ایمبیسی کے سامنے سے تاریخی بقیع ریلی نکالی گئی ریلی کا اہتمام و انتظام البقیع آرگنائزیشن اورتحریک نفاذ فقہ جعفریہ امریکہ شاخ نے دیگر مذہبی و ماتمی تنظیموں کے تعاون سے کیا تھا۔ جس میں امریکہ کے تمام شہروں سے سنی شیعہ برادران ، نوحہ خوانوں ، ماتمی حضرات ، خواتین ، کم سن بچوں نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چھٹی نہ ہونے کے باوجود امریکہ کے دور دراز علاقوں سے حیران کن طور پر کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ریلی کے دوران جہاں شرکاء بنت نبیؐ حضرت فاطمہ زہراؑ ، آئمہ اہلبیتؑ ، صحابہ کبارؓ،160امہات المومنینؓ، اور مشاہیر اسلام کی قبروں و مزارات کی مسماری پر دل گرفتہ نظر آئے وہاں آسمان بھی محو گریہ نظر آیا۔ بارش کے باوجود مظاہرین کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہ آئی ۔
کم سن بچوں کا جذبہ دیدنی تھا جو کہیں پلے کارڈ اٹھائے عالمی اداروں اور سپر طاقتوں کو ان کی منافقت کا آئینہ دکھاتے نظر آئے تو کہیں اپنے والدین کے کندھوں پر سوار ہو کر پرجوش نعرے اور نوحے پڑھتے لگاتے دکھائی دیئے ۔بعض بچوں نے بیت المقدس میں امریکی سفاتخانہ کے قیام کے خکلاف بھی کتبے اٹھا رکھے تھے۔
ریلی وائٹ ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی اداروں پر زور دیا کہ سعودی حکومت پر جنت البقیع اور جنت المعلی کی تعمیر نو کیلئے دباؤ ڈالیں۔اسلام کے تاریخی ورثے کی تاراجی کا سلسلہ رکوائیں ۔مقررین کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور یمن حملے کے باوجودامریکی حکومت کی جانب سے سعودی حکمرانوں کی مسلسل پشت پناہی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔