مسافرہؑ شام کے دربار میں محرومہؑ فدک کی قبر کی تاراجی کے خلاف احتجاج ہفتہ کو ہوگا
دمشق(ولایت نیوز) حرم مقدسہ عالمہ غیر معلمہ شریکۃ الحسینؑ سیدہ زینب بنت علی ؑ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام انہدام جنت البقیع کے خلاف ہفتہ 23جون شام 7بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور نوحہ و خوانی و ماتم کیا جائے گا۔ پروگرام آرگنائزر حجۃ الاسلام علامہ کاظم رضا کاظمی نے تمام زائرین سے اپیل کی ہے کہ مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرکے ظلم عظیم کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں ۔