چناب پل پر اسیر بغداد کا پرسہ ؛ٹی این ایف جے کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ولایت نیوز شیئر کریں

سیالکوٹ ( ولایت نیوز) 25رجب بسلسلہ شہادت امام موسی کاظمؑ کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار فورس سیالکوٹ کا اجلاس ہوا اجلاس میں ڈویژن صدر ایوب اوپل،ڈپٹی ضلعی کمانڈر ظہیر عباس بھٹی ،ضلعی ناظم الامور میاں نزیر،ملک مرید عباس ،ماسٹر فیض صاحب ملک ماجد اور دیگر عہدیداروں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار فورس کے ارکان اور جوانوں سے خطاب کیا جس میں ڈویژن صدر ایوب اوپل صاحب نے مختار فورس کے جوانوں کو خصوصی ہدایت کی کے مجلس عزا میں سکیورٹی کے دوران نظم وضبط اور مومنین سے بھر پور تعاون کیا جائے اور ماتمی عزداروں کا خاص خیال رکھا جائے جس پر ڈپٹی ضلعی کمانڈر ظہیر عباس بھٹی نے ایوب اوپل صاحب کو یقین دلایا کہ آپکی ہدایت پر مختار فورس کے جوان مکمل عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں بیسیوں مقامات پر مجالس عزا کے علاوہ دریائے چناب کے پل پر اسیر بغداد ؑ کی تاریخی پرسہ داری منعقد ہوتی ہے جس میں پورے ریجن سے لاکھوں عزادار شرکت کرتے ہیں ۔

درایں اثنا مختار فورس کوٹلی لوہاراں کی تنظیم نو کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں بیسیوں جوانوں نے مختار فورس میں شمولیت اختیار کی اور حلف مختار اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.