اپنے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے نہ کسی زیادتی پر وطن سے وفاداری چھوڑیں گے، مقتدر ادارے پاکستان کے خلاف سازشوں کا نوٹس لیں ذکر حسین ؑ سنت رسولؐ ہے، آغا حامد موسوی
پاکستان کی بنیادیں کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے مقتدر ادارے نوٹس لیں،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
پاک فوج کے خلاف الزامات،مکتب تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک اور اقلیتی عبادتگاہوں پر حملے بھارتی ایجنڈا ہے، کلبھوشن نیٹ ورک مسلسل کام کررہا ہے
بیرونی ممالک کے وفاداروں کی ’پانچوں انگلیاں گھی‘ میں ہیں، قربانیاں دینے والوں کی کوئی بات سننے کا روادار نہیں عمران خان کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے
یکساں نصاب پر مکتب تشیع کے تحفظات نظرانداز کرکے آمرانہ طرزعمل اختیار کیا گیا، چاردیواری کے اندر مجالس عزا پر پابندی لگا کر آئین دھجیاں بکھیری گئیں
یزید کی توہین پر گرفتاریاں‘ اہلبیتؑ ؐ کے گستاخوں کے خلاف ایف آئی درج بھی نہیں کی جاتی،پانی کی سبیلیں بند کرنا دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہے
ذکر حسین ؑ سنت رسول ؐ ہے عزاداری پر قدغنیں نہ لگائی جائیں، پاکستان آج تک ضیائی مارشل لاء کے متعصبانہ اقدامات کا خمیازہ بھگت رہا ہے
وزیر اعظم وعدوں پر عمل کریں، نہ اپنے حقوق پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ کسی زیادتی پر وطن سے وفاداری چھوڑیں گے، ٹی این ایف جے کورکمیٹی سے خطاب
ااسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادیں کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے مقتدر ادارے نوٹس لیں،’پاک فوج کے خلاف الزامات،مکتب تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک اور اقلیتی عبادتگاہوں پر حملے بھارتی ایجنڈا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کلبھوشن نیٹ ورک مسلسل کام کررہا ہے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بیرونی ممالک کے وفاداروں کی ’پانچوں انگلیاں گھی‘ میں ہیں پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کی کوئی بات سننے کا روادار نہیں عمران خان کو دھوکے میں رکھا جارہا ہے، یکساں نصاب پر مکتب تشیع کے تحفظات کر نظرانداز کرکے آمرانہ طرزعمل اختیار کیا گیا، چاردیواری کے اندر مجالس عزا پر پابندی لگا کر آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں، نواسہ رسول اور صحابہ کرام کے قاتل مکہ و مدینہ کی تاراجی کے مرتکب یزید کی توہین پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں دوسری جانب اکثر مقامات پر پولیس اہلبیت رسول ؐ کے گستاخوں کے خلاف ایف آئی درج کرنے سے بھی گریزاں ہے، کالعدم جماعتوں کے پریشر پر شیعہ سنی یکجہتی کی نشان پانی کی سبیلوں کو بند کرنا دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہے،پاکستان آج تک ضیائی مارشل لاء کے متعصبانہ اقدامات کا خمیازہ بھگت رہا ہے تعصبات کو روکا جائے،تمام مکاتب کا متفقہ فیصلہ ہے ذکر حسین ؑ سنت رسول ؐ ہے عزاداری پر قدغنیں نہ لگائی جائیں، کوئی بھول میں نہ رہے نہ اپنے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ کسی زیادتی پر وطن سے وفاداری چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بدلتے علاقائی حالات میں وطن عزیز کو یکجہتی کی مزید ضرورت ہے تمام صوبوں قومیتوں مسالک مکاتب اقلیتوں کو ان کے حقوق ادا کرکے ہی انہیں قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، ایسے حالات میں جب اززلی دشمن کو بہت سے محاذو ں پر ناکامی ہو رہی ہے وہ اپنے ایجنٹوں کے ذذریعے پاکستان کو داخلی عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے لہذا دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے حکومت اپوزیشن تمام اداروں اور پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری بے حیائی انصاف کی کمیابی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اس کے ساتھ عبادات کی ادائیگی میں مشکلات مزید مسائل کا موجب بن رہی ہیں پوری قوم کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں عمران خان اور تحران کی جماعت امن اور انصاف کے حوالے سے وعدوں کی تکمیل کریں۔
انہوں نے حضرت مالک اشتر کے نام امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم موجودہ حالات میں حکومتی مشینری کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے شیر خدا حضرت علی المرتضی ؑ کے ان اقوال کو ضرور مدنظر رکھیں کہ ”دیکھو اپنے نفس کو خودپسندی سے بھی محفوظ رکھنا اور اپنی پسند پر بھر وسہ بھی نہ کرنا اور زیادہ تعریف کا شوق بھی نہ پیدا ہوجائے کہ یہ سب باتیں شیطان کی فرصت کے بہترین وسائل ہیں جن کے ذریعہ وہ نیک کرداروں کے عمل کوضائع اور برباد کر دیا کرتا ہے اور خبر دار عایا پر احسان بھی نہ جتا نا اور جو سلوک کیا ہے اسے زیادہ سمجھنے کی کوشش بھی نہ کرنا یا ان سے کوئی وعدہ کرکے ا س کے بعد وعدہ خلافی بھی نہ کرنا کہ یہ طرز عمل احسان کو برباد کردیتا ہے اور زیادتی عمل کا غرور حق کی نورانیت کو فنا کردیتا ہے اور وعدہ خلافی خدا اور بندگانِ خدا دونوں کے نزدیک ناراضگی کا باعث ہوتی ہے جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ کے نزدیک یہ بڑی ناراضگی کی بات ہے کہ تم کوئی بات کہو اور پھر اس کے مطابق عمل نہ کرو۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی موسوی واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں مجالس محافل ہی نہیں سکولوں دفاتر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں شیعہ سنی برادران شیر و شکر ہیں پاکستان کے طول و عرض میں مجالس عزا کے انعقاد میں شیعہ سنی ہمیشہ ہمرکاب رہے ہیں آئندہ بھی باہمی یکجہتی اور اتحادو اخوت سے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔