قوم کو ناقص لیپ ٹاپ رشوت اورانکم سپورٹ بھیک نہیں معیاری نظام تعلیم چاہئیے ،مختار سٹوڈ نٹس آرگنائزیشن 

ولایت نیوز شیئر کریں

نظام تعلیم کو تاجروں سے بچایا جائے چوہرا نظام تعلیم محرومیاں کاشت کررہا ہے، یونیورسٹی تک فری تعلیم کے مواقع دیئے جائیں
دہشت گردی لاقانونیت وپسماندگی کا واحد علاج علم کا فروغ ہے ، یوتھ پاور کو استعمال کئے بغیرہائیڈل سولر تھرمل پاور کبھی کارگر نہیں ہو سکتیں
نیبُ ان پرائیویٹ تعلیمی دکانوں کا رخ کرے جوقومی دولت اور مستقبل دونوں لوٹ رہے ہیں ،تعلیمی پالیسی کو فائلوں سے نکال کر عملارائج کیا جائے
فکر موسوی پر چلتے ہوئے اپنی توانائیاں امت مسلمہ کی یکجہتی اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے وقف کردیں گے ،مرکزی تقریب حلف برداری کا اعلامیہ
حکمران سیاستدان نوجوانوں کے مسائل کی جانب توجہ دیں ، مختار ایس او نے قرآن و اہلبیت کا دامن تھام رکھا ہے،چیرمین محمد عباس کاظمی و مرکزی صدر زین نقوی

راولپنڈی ( ولایت نیوز)قوم کو انکم سپورٹ بھیک اور ناقص لیپ ٹاپ رشوت نہیں معیاری نظام تعلیم چاہئیے روزگار کے یکساں مواقع چاہئیں ،دہشت گردی ،لاقانونیت ،پسماندگی کا واحد علاج علم کا فروغ ہے ،نظام تعلیم کو تاجروں سے بچایا جائے چوہرا نظام تعلیم محرومیاں کاشت کررہا ہے،نوجوانوں کو یونیورسٹی تک فری تعلیم کے مواقع دےئے جائیں،نیب اُن پرائیویٹ تعلیمی دکانوں کا بھی رخ کرے جو قوم کی دولت اور مستقبل دونوں لوٹ رہے ہیں، ،تعلیمی پالیسیوں کو فائلوں سے نکال کر عمملارائج کیا جائے ،یوتھ پاور کو استعمال کئے بغیرہائیڈل سولر تھرمل پاور کبھی کارگر نہیں ہو سکتیں،مختار ایس اوقائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان پر عشرہ صادق آل محمد ؐ کے دوران امام جعفر صادق ؑ سیمینارز کا انعقاد کرے گی ،مشاہیر اسلام کی راہوں پر چل کر ہی عالم اسلام بحرانوں سے نجات پا سکتا ہے، فکر موسوی پر چلتے ہوئے اپنی توانائیاں امت مسلمہ کی یکجہتی اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے وقف کردیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیاجس کی صدارت چئیرمین مختار ایس او سید محمد عباس کاظمی نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس کاظمی نے کہا کہ نوجوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں قوم کے مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں قوموں کی خوشحالی کا انحصار جوانوں پر ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے گذشتہ 70سالوں میں نوجوانوں کے نام پر سیاسی سٹنٹ تو بہت چھوڑے گئے لیکن عملا کوئی کام نہیں کیا گیانوجوان پہلے اعلی تعلیم کیلئے دھکے کھاتے ہیں پھر نوکری کیلئے سڑکوں کی خاک چھانتے ہیں انہوں نے حکمرانوں سیاستدانوں سے اپیل کی کہ خدارا اقتدار کے میوزک چیئر کھیل کے بجائے نوجوانوں کے مسائل کی جانب توجہ دیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے نومنتخب صدر سید زین العابدین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن نے قرآن و اہلبیت کا دامن تھام رکھا ہے قرآن و اہلبیت کی تعلمات میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے مسائل کا علاج موجود ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختار ایس او کے جوان قرآن و اہلبیت کی تعلیمات کے فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے بلکہ اپنے اوپر بھی نافذ کریں گے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے وحدت و اخوت اور اسلام شناسی کے پیغام کو ہردم ہرآن عام کرتے رہیں گے۔حلف اٹھانے والے دیگر عہدیداران میں سید وصی الحسن زیدی سینئیر نائب صدر، سید تاشف عباس نقوی نائب صدر، سید ضامن عباس ہمدانی سیکرٹری جنرل ،راجہ ہاشم رضا ایدیشنل جنرل سیکرٹری ،سید محمد رضا کاظمی جوائنٹ سیکرٹری ،راجہ حسنین آفس سیکرٹری ،سید حبیب الحسنین کاظمی فنانس سیکرٹری ،زمن عباس کاظمی سیکرٹری نشرو اشاعت ،حمزہ علی چوہدری معاون سیکرٹری نشرو اشاعت ،سید ضامن علی کاظمی سیکرٹری عزاداری ،محمد علی بنگش معاون آفس سیکرٹری شامل تھے۔تقریب میں ٹی این ایف جے کے سپیکر بوعلی مہدی ، وحدت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ محمد عباس زینی نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کے جذبہ کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.