روضہ مبارک حضرت عباسؑ کی جانب سے لبنانی عوام کیلئے امدادی قافلہ روانہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلا ئے معلی (ولایت نیوز) لبنان پر جاری صیہونی حملوں کے تناظر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نےلبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور لبنانی عوام تک ضرویارت زندگی پہنچانے کے لئے 400 ٹن انسانی امداد پر مشتمل دوسرا امدادی قافلہ لبنان روانہ کیا ہے۔

امدادی کمیٹی کے سربراہ سید محمد اشیقر نے کہا کہ کربلا سے زمینی راستے سے روانہ ہونے والا دوسرا امدادی قافلہ 40 گاڑیوں پر مشتمل ہے کہ جو 400 ٹن امدادی سامان اور لبنانی عوام کو درکار ضروری اشیاء لیکر لبنان روانہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 3 آئل ٹینکرز کہ جن کی گنجائش 36 ہزار لیٹر ہے، بھی اس امدادی قافلے کے ساتھ بھیجے گئے ہیں۔ ” انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔۔” دوسرے امدادی قافلہ طبی، غذائی اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل کہ جو بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں چاہے وہ شام میں ہوں یا لبنان میں، کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روانہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ زخمیوں کی مدد کے لیے موبائل کلینک بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں الکفیل ہسپتال کربلا منتقل کیا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) عراقی حکومت، عراقی ہلال احمر اور شام میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مزید امدادی قافلے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ اسرائیلی جاریت سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.