دہشت گردی‘ بڑے آپریشن کی متقاضی؛ پاراچنارامن کیلٗے اپیکس کمیٹی فیصلوں پرعملدرآمد کیاجائے سیرت ِحضرت فاطمہؐ زہرا مغربیت کی یلغارکا بہترین توڑ ہے،علامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

سیرت ِحضرت فاطمہؐ زہرا کی پیروی مغربیت کی یلغارکا بہترین توڑ ہے۔علامہ آغاسیدحسین مقدسی
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ اندرونی و بیرونی سازش کاروں کی باہمی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے
دہشتگردحملے میں دھرتی ماں کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپوتوں کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے
کرم ایجنسی پاراچنار میں امن وامان کی بحالی،بدامنی پر قابو پانے کیلئے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرمکمل عملدرآمد کیاجائے
وطن عزیزمیں دہشتگردی کے پیچھے ازلی دشمن کی پشت پناہی شامل ہے،کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ سہولت کاری کے بغیر ممکن ہو ہی نہیں سکتا
نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کیلئے موت کاپروانہ ہے،اس کی ہرشق پر عملدرآمدکیاجائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آج پھر صورتحال ایک بڑے آپریشن کی متقاضی ہے
بہتریں نسلوں کی تربیت کیلئے خواتین عالم کو خاتون جنتؑ کے دامن سے وابستگی اختیار کرنی ہو گی، سربراہ ٹی این ایف جے کا محفل فاطمیہؑ سے خطاب
حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت پرنور کی مناسبت سے ایام عظمت نسواں اختتام پذیر؛ تمام مکاتب کی جانب سے خاتون جنت ؑ کے میلاد کی محافل کا انعقاد

واہ کینٹ ( ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سیرت ِحضرت فاطمہؐ زہرا کی پیروی مغربیت کی یلغارکا بہترین توڑ ہے،جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ اندرونی و بیرونی سازش کاروں کی باہمی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،حملے میں دھرتی ماں کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپوتوں کو پوری قوم کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے، وطن عزیزمیں دہشت گردی پیچھے ازلی دشمن کی پشت پناہی شامل ہے،۔کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ سہولت کاری کے بغیر ممکن ہو ہی نہیں سکتا،نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کیلئے موت کاپروانہ ہے اگراس کی ہرشق پر عمل درآمدکیاجائے، دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آج پھر صورتحال ایک بڑے اپریشن کی متقاضی ہے،

اپیکس کمیٹی کے کرم ایجنسی پاراچنار میں بدامنی اور خلفشار پر قابو پانے کیلئے فیصلوں پرصحیح معنوں عملدرآمد کیاجائے تاکہ وہاں امن و امان بحال کیا جا سکتا ہے،ملک کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،حکمران، سیاستدان ہرقسم کے اختلافات کوبالائے طاق رکھکر ثابت کردیں کہ وہ مشترکہ دشمن کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوارہیں،شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا عظمت نسواں مظہر ہیں جنکی سیرت و کردار مغربیت کی یلغار کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے، بہتریں نسلوں کی تربیت و تعمیر کیلئے خواتین کو خاتون جنت کے دامن سے وابستگی اختیار کرنی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدۃ النساٗ العالمین خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت پرنور کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ اہلبیت واہ کینٹ میں ایام عظمت نسواں کی اختتامی عظیم الشان محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ طبقہ نسواں کی قابل ترین عالمی شہرت یافتہ خواتین لیڈران خاتونِ جناں حضرت فاطمہ ؐ بنتِ محمد ؐ کو اپنا آئیڈیل قراردیتی ہیں، انہوں نے مدینہ منورہ میں مزارِ بتول ؐ کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں پر زوردیا کہ وہ روضہ جنابِ سیدہ ؐ کی ازسرنو تعمیر کرکے اسکی شان و شوکت بحال کریں،بصورت دیگر وہ پریشان حال اور بے چین رہیں گے۔انہوں نے کہاکہحضرت فاطمۃ الزھرا وہ عالی قدر خاتون ہیں جو اپنی حیات میں نئی قدروں کی موسس ٹھہریں اور شہادت کے بعد بھی بہت سے جدید معیار زندگی جامعہ اسلامی کو نوازے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغرب کی آزادی کا نعرہ خواتین کو ذلت و رسوائی کی اس پاتال میں دھکیلنا ہے جہاں سے اسلام نے انہیں حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے وجود کے طفیل نکالا تھا۔ دراین اثنا ء مرکز مکتب تشیع تحریک نفاذ فقہ جعفریہ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے گوشے گوشے میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت پرنور کی مناسبت سے ایام عظمت نسواں کی تقاریب، محافل منعقد ہوئیں جن میں بلاتفریق شیعہ سنی تمام مکاتب فکر نے شریک ہو کر شافعہ محشر دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ بتول ؑ سے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.