اربعین حسینیؑ کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے واک کے اعلان یزیدیت کو تقویت پہنچانا ہے،عزاداران وج تج کر مجالس و جلوس کریں منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہونے دیں، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

امن وامان‘کانفرنسوں سیمیناروں سے نہیں حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
صدر مملکت نفرت کے خاتمے کیلئے مطالبے نہیں ایکشن پلان کا اعلان کریں، شہداء کے وارثوں کو خون کے آنسو رلا یاگیا
اپوزیشن اے پی سی اعلامیے سے پاکستان دشمنوں نے زیادہ فائدہ اٹھایا،عدلیہ مقننہ انتظامیہ آئین کے مطابق کام کریں
غیر آئینی رویت ہلال و متحدہ علماء بورڈ کے اقدامات بھی غیر آئینی ہیں، کالعدم جماعتوں میں جان پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے ڈالی گئی
 اربعین کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے  واک کے اعلان یزیدیت کو تقویت پہنچانا ہے، ہم  ایک اشارہ کردیں توسب کو پتہ لگ جائے گا
عزاداران وج تج کر مجالس و جلوس کریں منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہونے دیں، پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عزاداروں سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امن کانفرنسوں سیمیناروں سے نہیں حکومت کے عملی اقدامات سے قائم ہوگا،صدر مملکت فساد اور نفرت کے خاتمے کیلئے اعلامیے اور مطالبے نہیں ایکشن پلان کا اعلان کریں صدر کی کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کو بلوا کر شہداء کے وارثوں کو خون کے آنسو رلا یاگیا،اپوزیشن اے پی سے کے اعلامیے سے پاکستان  دشمنوں نے زیادہ فائدہ اٹھایا، کالعدم جماعتوں میں جان پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلئے ڈالی گئی،عدلیہ مقننہ انتظامیہ آئین کے مطابق کام کریں کسی دوسرے کے کام میں ٹانگ نہ اڑائی جائے محترم اداروں کی عزت میں ملک کی عزت ہے دانشمندی اور ہوش سے اقدام لینے ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اور متحدہ علماء بورڈ غیر آئینی ادارے ہیں ان کے تمام اقدامات غیر آئینی ہی کہلائیں گے، ایک  اشارہ کردیں توسب کو پتہ لگ جائے لیکن پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چہلم شہدائے کربلا اربعین حسینی ؑ کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے  واک کے اعلان یزیدیت کو تقویت پہنچانا ہے عزاداری پر پابندیوں کی راہ ہموار کرنا ہے، تمام حسینی ؑ مجالس و جلوسہائے عزاداری کو اہمیت دیں منفی سرگرمیوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے عزاداران کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے7صفر کو بیاد حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ’یوم نور‘ منانے کا بھی اعلان کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عزاداران وج تج کر مجالس و جلوس کے پروگرام کریں منفی حرکات کرنے والوں کو اپنی صفوں میں داخل نہ ہونے دین جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں دشمنان میلاد و عزاداری کو شیعہ سنی برادران باہمی تعاون سے ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنسی روایتی جلوسوں پر ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ تکفیری ریلیاں نکالنے والوں کی منتیں ترلے کئے جارہے ہیں ریاست مدینہ کے قیام کیلئے دوغلی پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.