نئی تاریخ رقم ہوگئی : کنٹینرز سے محصور شہر میں تحفظِ عزاداری احتجاجی کنونشن میں ہزاروں عزائی پروانے امڈ آئے
پابندیوں رکاوٹوں کے باوجود تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے تحفظِ عزاداری احتجاجی کنونشن میں ہزاروں افراد کی شرکت
حکومت کو عزاداری کے خلاف ناروا ایس او پیز کے خاتمے اور شیعہ حقوق کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں، علامہ آغا سید حسین مقدسی
اپنا عقیدہ کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے کوئی دوسرا اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، ذکرِ حسینؑ کو دبا کر آئینی حقوق کو پامال کِیا جا رہا ہے
اگر جائز آئینی مطالبات پورے نہ کِئے گئے تو پاکستان کی ہر شاہراہ اور چوک پر احتجاج کریں گے، شیعہ سُنی یکجہتی اور تحفظِ عزا کے خطِ موسویؒ پر کاربند رہیں گے
پاراچنار میں شیعہ سُنی مسئلہ نہیں، دہشتگردی اور امن کی لڑائی ہے، کالعدم تنظیموں سے بھرے متحدہ علماء بورڈ کو اپنے عقائد کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ ریلیاں نکالنے کے بجائے صوبے کے امن پر توجہ دیں، غزہ کو کھنڈر بنا دیا گیا مسلم حکمران بیانات دیتے رہ گئے
راولپنڈی کے تمام داخلی راستے بند ہیں اس کے باوجود ہزاروں عزاداروں کا اجتماع ثابت کر رہا ہے کہ کوئی طاقت حسینیتؑ کا راستہ نہیں روک سکتی
عزاداروں پر قائم غیر قانونی ایف آئی آرز کا خاتمہ کِیا جائے، عمران خان دور حکومت میں نافذ کِئے گئے فرقہ وارانہ نصاب کو واپس لیا جائے
عالمِ اسلام کے تمام مسائل کا حل صرف اتحاد ہے ورنہ ایک ایک کر کے نشانِ عبرت بنتے رہیں گے، سربراہ ٹی این ایف جے کا عظیم الشان تحفظِ عزاداری احتجاجی کنونشن سے خطاب
راولپنڈی ( ولایت نیوز ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے حکومت کو عزاداری کے خلاف ناروا ایس او پیز کے خاتمے اور شیعہ حقوق کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا، اگر جائز آئینی مطالبات پورے نہ کِئے گئے تو پاکستان کی ہر شاہراہ اور چوک پر احتجاج کریں گے، اپنا عقیدہ کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے کوئی دوسرا اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، ذکرِ حسینؑ کو دبا کر آئینی حقوق کو پامال کِیا جا رہا ہے، پاراچنار میں شیعہ سُنی مسئلہ نہیں، دہشت گردی اور امن کی لڑائی ہے، کالعدم تنظیموں سے بھرے متحدہ علماء بورڈ کو اپنے عقائد کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے، جن جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیا انہیں محترم بنانا ہی دہشت گردی کی جڑ ہے، شیعہ سُنی یکجہتی اور تحفظِ عزا کے خطِ موسویؒ پر کاربند رہیں گے، راولپنڈی کے تمام داخلی راستے بند ہیں اس کے باوجود ہزاروں عزاداروں کا اجتماع ثابت کر رہا ہے کہ کوئی طاقت حسینیتؑ کا راستہ نہیں روک سکتی، عزاداروں پر قائم غیر قانونی ایف آئی آرز کا خاتمہ کِیا جائے، عمران خان دور حکومت میں نافذ کِئے گئے فرقہ وارانہ نصاب کو واپس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے زیرِ اہتمام دربارِ عالیہ سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدیؒ چوہڑ ہرپال میں تحفظِ عزاداری احتجاجی کنونشن کی پہلی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ کنونشن میں پابندیوں رکاوٹوں کے باوجود علماء، ماتمی سالاروں، عزاداروں، خانقاہوں کے گدی نشینوں اور شیعہ عمائدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

علامہ مقدسی نے واضح کِیا کہ پاراچنار میں بے گناہوں کا قتلِ عام حکومت کی ناکامی ہے، پاک فوج پارا چنار میں فوری آپریشن کرے، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ ریلیاں نکالنے کے بجائے صوبے کے امن پر توجہ دیں۔ غزہ کو کھنڈر بنا دیا گیا مسلم حکمران بیانات دیتے رہ گئے، اسرائیل لبنان کی خود مختاری کو ہر روز نشانہ بنا کر اقوامِ متحدہ ہی نہیں مسلمانوں کی غیرت پر طمانچہ رسید کر رہا ہے، کشمیر کو کبھی عالمِ اسلام نے اپنا مسئلہ نہیں سمجھا ہر مسلم ملک کے بھارت کے ساتھ یارانے ہیں، بھارت سے دوستی لاکھوں کشمیری شہدا کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے، عالمِ اسلام کے تمام مسائل کا حل صرف اتحاد ہے ورنہ ایک ایک کر کے نشانِ عبرت بنتے رہیں گے۔