سنتِ حجاب زہراؑ ‘ عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کےاعزاز میں تقریب کا انعقاد

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز) الکفیل یونیورسٹی نے جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پر مسرت مناسبت پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں دسویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

الکفیل یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کےسائنسی معاون ڈاکٹر نوال عید المیالی، فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے ڈائریکٹرسید محمد مہند المیالی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد عراق کے شہداء کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی۔

اس کے بعد یونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے خطاب میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اخلاقی اقدار کی پاسداری کریں اور اپنی اسلامی شناخت پر فخر کریں، جس کا مقصد انہیں اعتماد دینا اور روحانیت اور اخلاق کو بڑھانا ہے۔

اس تقریب کے ضمن میں طالبات کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر عبایا کی ملتزم تمام طالبات کو تحائف اور انعامات سے نواز گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.