فیاض حسن سجاد مرحوم کی کتاب کی تقریب رونمائی ؛ دین و وطن کیلئےآقای موسویؒ کی خدمات کی گونج

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئٹہ(ولایت نیوز) بزرگ صحافی فیاض حسن سجاد مرحوم کی صحافتی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچائے اور عملی طور پر فتنہ قادیانیت کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےسردار طارق احمد جعفری ،سابق وفاقی وزراء آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، میر ہمایوں عزیز کرد، عبدالرحیم کاکڑ ،،غلام نبی مری ،سرور خان بازئی ظاہر خان ناصر شاہ محمد عمرانی قاری اویس ، یوسف نوتیزئی ،چنگیز عبدالحئی ،مشیر عادل خان بازئی ،پیر سید نقیب اللہ آغا ،سردار اقبال خلجی، ڈاکٹر لعل محمد کاکڑ،حاجی ولی خان نورزئی، سید سلیم رضا ایڈوکیٹ ،شیخ فرید،صلاح الدین خلجی, حاجی محمد اجمل سمیت مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے زعماء نے معروف صحافی فیاض حسن سجاد کے صاحبزادے محمد ارسلان فیاض کی جانب سے مرتب کر دہ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ مرحوم فیاض حسن سجاد بلوچستان کی قبائلی روایات سے بخوبی آگاہ تھے اور اس کو مدنظررکھ کر رپورٹنگ کرتے ان کے ہمارے بزرگوں سے دیرینہ مراسم تھے نوجوان صحافیوں کو فیاض حسن سجاد کی طرز پر محنت و رپورٹنگ کرنی چاہئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کا تحفظ ضروری ہے لیکن ساتھ ہی حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنیکی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث دنیا بھر میں مسلمان روبہ زوال ہیں جس کی بڑی مثال فلسطین پر اسرائیلی مظالم ہیں جس پر اسلامی ممالک خاموش ہیں اور رسمی طور پر مذمتی بیانات جاری کرتے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ فیاض حسن سجاد مرحوم نے قلم کے ذریعے عوام کی خدمت کیساتھ ساتھ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔وہ نہایت نفیس سچے او رمخلص انسان تھے جنہوں نے کئی دہائی تک قلم کے ذریعے عوامی خدمت کی وہ سیاسی کارکنوں کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔ عوام کی خدمت کی یہی وجہ تھی کہ وہ صوبے کے ہر طبقہ فکر میں مقبول تھے صحافت کیساتھ ساتھ دین اسلام سے بھی گہرا لگائو تھا یہی وجہ تھی کہ وہ علما کا بہت احترام کرتے تھے عقیدہ ختم نبوت جو ثاثی عقیدہ ہے اس کے تحفظ کیلئے مرحوم نے طویل عملی جدوجہد کی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ان کی بلوچستان سے متعلق معلومات قابل رشک تھیں انہوں نے قلم کا رشتہ آخر دم تک نبھایا بڑھاپے اور دل کی بیماری کے باوجود انتہائی متحرک تھے آخر دم تک صحافت کو بطور پیشہ اپنائے رکھا ۔ان کی خوش اخلاقی کی وجہ سے حلقہ احباب بہت وسیع تھا مرحوم کو آج بھی اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ قیاض حسن سجاد قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے کردار و عمل کے زبردست مداح تھے اور ہر محفل میں آقای موسوی کے تقوی ، وطن دوستی ، بے خوفی کے اوصاف گنواتے اور انہیں عالم اسلام کی زینت قرار دیتے تھے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما سردار طارق احمد جعفری جب کتاب کی تقریب رونامئی میں پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور متعدد بار سٹیج سے قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسویؒ کی خدمات کا تذکرہ کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا۔

اس موقع پر سردار طارق احمد جعفری نے تحفظ ختم نبوت کیلئے مبلغ اعظم مولا نا محمد اسماعیل ؒ ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نائب صدر علامہ تاج الدین حیدری اور علامہ مرزا یوسف حسینؒ کی تاریخی فتوحات کا بھی تذکرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.