رانی پور میں میلاد النبیؐ اور جشن مختار کی پرشکوہ محفل
رانی پور سندھ (ولایت نیوز)حسب فرمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی 9 ربیع الاول یوم مختار و عید شجاع کی مناسبت سے مختار فورس رانی پور کی جانب سے ایک عظیم الشان محفل اور دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی، صوبائی رابطہ سیکریٹری نجم علی باقر،صوبائی ڈپٹی کمانڈر پیر عرفان علی شاہ،مختار فورس و ابراہیم اسکائوٹس تحصیل صوبھودیرو اور سٹی رانی پور کے جوانوں، رانی پور کی جامعہ مسجد کے خطیب علامہ علی ڈنو سولنگی،اور شہر بھر کی تمام ماتمی انجمنوں کے عہدیداران،تمام امام بارگاہوں کے متولیان،اور تحفظ عزاداری رانی پور کے عہدیداران سمیت شہر بھر کے مومنین نے شرکت کی۔
صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نے مومنین کی خدمت میں یوم مختار کی افادیت اور قائد ملت جعفریہ کی جانب سے تبریک پیش کی اور مختار فورس رانی پور کے جوانوں کو بہترین پروگرام مرتب کرنے اور ایام عزا میں احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور قائد ملت جعفریہ آغا جی سرکار کی فقیرانہ دعائیں پہنچائیں
