سندھ دھرتی کی تڑپ : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے یوم انہدام جنت البقیع کے مرکزی پروگرام فائنل کرلیئے

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کونسل کا اجلاس علامہ سید محمد علی زیدی آل قاسم کی صدارت میں معقد ہوا جس میں ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے مرکزی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

مزید علاقائی پروگراموں کی تفصیل کا اعلان عید کے بعد کردیا جائے گا۔

درایں اثنا حیدر آباد سے نمائندہ ولایت کے مطابق حریکِ نفاذ فقہء جعفریہ ضلع حیدرآباد کی طرف سے 8 شوال کے سلسلے میں اہم میٹنگ میرزا ہائوس ٹنڈو آغا میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل کاؤنسل ٹی این ایف جے حیدرآباد کے صدر مخدوم قادر کربلائی نے خصوصی طور شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کا احتجاج انشاءاللہ اس سال ٹی این ایف جے ضلع حیدرآباد کی طرف سے بھرپور طریقے سے کیا جائیگا۔

تحریک نفاذ فقہٕ جعفریہ حیدرآباد کے مرکزی امام بارگاھ شمائلہ امام بارگاہ سے ریلی کی صورت میں پریس کلب تک آئینگے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اس کے علاؤہ یہ طئے کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاھ موسوی النجفی سرکار کے روحانی فرزندان ، مختار آرگنائزیشن سندھ اور مختار فورس کے جوان اس پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کے لیے انجمنوں اور امام بارگاھون کے متولیان کے پاس جاکر انکو شرکت کروانے کے لیے اور اس احتجاج کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں کو احساس دلوانے کے لیے ان سے ملاقاتیں کریںگے۔

مخدوم غلام قادر کربلائی نے کہا کہ ہر ذی شعور اور سیدہ پاک بتول س۔ع کے ساتھ ہونے والے ظلم کا درد رکھنے والے فرد سے التماس ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.