پاکستان کی ایٹمی قوت مسلمانوں کا افتخار اور ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہے، آغا حامد موسوی
یومِ تکبیر وطن عزیز پاکستان کے دفاع،سلامتی کی ضمانت، مسلم دنیا کا فخر ہے۔آغا سیدحامدعلی موسوی
ایٹمی پروگرام کے خلاف مشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم یک جان دو قالب ہے
مسلم ممالک سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھا کر انصاف اور معاشی ترقی کے یکساں مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں
دشمن جان لے کہ یہ ملک باقی رہنے کیلئے وجود میں آیا تھا جو دنیا کے نقشے پر دوسری بڑی نظریاتی ریاست اور واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے
حکمران،سیاستدان اپنے اندر تحریک پاکستان والا جذبہ اجاگر کریں،دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے
پوری قوم وطن کے دفاع و استحکام کیلئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد و پیمان کرے ۔قائد ملت جعفریہ کا خصوصی تقریب سے خطاب
اسلام آباد( ) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی سلامتی، تحفظ کی ضمانت اور پوری مسلم دنیا کے لیے باعث فخر ہے، وطنِ عزیز کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم یک جان دو قالب ہے اس مقصد کے لیے کسی قسم کی مصلحت خاطر میں نہیں لائی جائیگی،پاکستان کا معاشی استحکام پورے ریجن کی خوشحالی کی علامت بن سکتا ہے کیونکہ دیگرممالک کی سی پیک میں شرکت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کیلئے ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یوم تکبیر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھا کر انصاف اور معاشی ترقی کے یکساں فوائد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام معجزے سے کم نہیں جس سے اپنے پرانے سب حیران ہیں لہذا دشمن قوتیں ذہن نشین رکھیں کہ یہ ملک باقی رہنے کیلئے وجود میں آیا ہے جو دنیا کے نقشے پر دوسری بڑی نظریاتی ریاست ہے اور واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے، اگر عالم اسلام پاکستان کی قیادت کو تسلیم کر لے پھر پھر دشمن کی ہر شرارت اور سازش کوناکام بنایا جا سکتا ہے۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی نے وفا نہ کی اور بعد ازاں کمزور پالیسیوں اور اقتدار پسند قیادت اور آمروں کے شب خون کی وجہ سے ملک مزید کمزور ہو گیا۔ سن 65 عیسوی کی جنگ اور بعدازاں ذرا سن 71 میں پاکستان کو دوزخ کے دو لخت کر کے ایسا چھرا گھونپا گیا جس نے ہر محب وطن کو رلا دیا، اس دن سے پاکستانیوں کے دلوں میں اللہ نے جذبہ اجاگر کردیا کہ وہ ایٹمی قوت ہوتے تو بھارت جنگ مسلط کرنے اور پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی جرات نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ سن74 عیسوی کو میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کا اظہار کردیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع میں ایٹمی دھماکہ کیاتو بھارت اور اس کے ہمنوا خوف سے کانپ اٹھے۔ آقای موسوی نے واضح کیا کہ یوم تکبیر سالہا سال کی جدوجہد کا ثمر ہے جو اسلحہ کے انبار لگانے والے بھارت کے کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ازلی دشمن بھارت جان چکا ہے کہ پاکستان پر براہ راست حملہ یا جنگ کرنا بہت مشکل ہے لہذا موجودہ صورتحال میں سیاستدانوں اور حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تحریک پاکستان کے جذبے کو اپنے اندر اجاگر کریں تاکہ پاکستان کی سلامتی کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔
انہوں نے اس عہد کو دہرایا کہ ایٹمی صلاحیت سے لیس مضبوط اور طاقتور پاکستان مظلوم اور محروم اقوام کیلئے اللہ کی غیبی مدد ثابت ہو گا۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے مغلوب نہیں کر سکتی۔آقای موسوی نے کہا کہ دشمن اپنا پورا زور آپریشن ردالفساد کو ناکام کرنے پر لگا رہا ہے ایسے میں ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ افواج پاکستان کی پشت مضبوط کر ے،آپریشن کو قوت پہنچائے کیونکہ ”را“ سمیت مختلف بیرونی ایجنسیاں پاک چائنا اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کیلئے کمر بستہ ہیں۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلمان راہ حق پر ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ مسلمان کبھی نہیں گھبراتا لہذا ہمیں دنیا کو بتانا ہو گا کہ ہمیں ذات نہیں اسلام عزیز ہے ہم ہر حال میں پر چم اسلام کو سربلند رکھیں گے اور اسلام و پاکستان پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔