سانحہ دکی میں کارفرما ہاتھ کی نشاندہی!!! بلوچ روایات مہمان نوازی وطن دوستی کا مرقع ہیں ، صوبائی ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئٹہ (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی ترجمان سردار طارق احمد جعفری نے دکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بیرونی ایجنٹوں کا گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزوروں اور بے گناہوں کے قتل عام کو بلوچوں کے سر تھوپنا دشمن کی سازش ہے بلوچ روایات غیرت بہادری مہمان نوازی وطن دوستی وفاشعاری کا مرقع ہیں نہتوں پر حملے کرنا،بزدلی اور دہشت گردی کا بلوچ روایات سے کوئی لینا دینا نہیں ، دکی سے پاراچنار تک پورے پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردیوں کے پیچھے ازلی دشمن بھارت ملوث ہے جنہیں پاکستان کی ترقی امن اور استحکام کسی صورت گوارا نہیں افغان سرزمین کو بھی بھارت ہی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے اسلام کا نام جپنے والوں کو مملکت خداد اد کے خلاف سازش کا آلہ کار بننا زیب نہیں دیتا۔

سردار طارق جعفری نے کہا کہ سی پیک کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس نے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موسوی امن فارمولہ اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایام عسکری اور ایام لثارات الحسینؑ کے پروگراموں میں دہشت گردی کیخلاف پرامن آواز احتجاج بلند کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.