ہتھکڑیوں والے اسیر کی وائرل تصویر؛ چار دیواری کے اندر عزاداری پر پابندیاں اور ملت جعفریہ کی ذمہ داریاں

ولایت نیوز شیئر کریں

اٹک (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اٹک کے بزرگ ضلعی رہنما چن پیر شاہ ضمانت پر رہا ہو گئے ۔ رہائی کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ضلعی صدر سردار آفتاب اور درجنوں کارکن موجود تھے ۔

سید چن پیر شاہ صاحب کو شہادت امیر کائنات علی ابن ابی طالبؑ کی مناسبت سے چار دیواری کے اندر مجلس عزا کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جب سید چن پیر شاہ صاحب کو گرفتار کو گرفتار کیا گیا تو ان کی مسکراتی ہوئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں ۔

مختلف مقامات پر چاردیواری کے اندر ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےصوبائی صدر علامہ سید باقر نقوی نے کہا کہ عزاداری بنیادی حق ہے خواہ کتنی ہی ایف آئی آرز درج کی جاتی رہیں ہم اس حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ گھروں کے اندر ناچ گانے کی اجازت ہے ڈھول ڈھمکوں پر کوئی پابندی نہیں لیکن محمد ؐ و آل محمد ؐ کے ذکر کو اجازتوں اور این او سی سے مشروط کردیا گیا ہے جو ملکی ہی نہیں انسانی حقوق کی بھی پامالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور میں گھروں کے اندر مجالس پر جب ایف آئی آرز درج کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے پہلے قدم کے طور پر 25رجب 2022 کو ماتمی احتجاج کی کال دی تھی اب بھی اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی ۔

انہوں نے اپیل کی کہ آمدہ انتخابات میں جذبات کے بجائے حقوق کے حصول کو مدنظر رکھ کر ووٹ کا استعمال کیا جائے اور جنہیں ووٹ دیا جائے انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ملت جعفریہ کے دینی حقوق کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.