راولپنڈی اسلام آباد میں یوم شہادت بی بی معصومہ قم ؑ کے مرکزی پروگرام
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر یوم شہادت کریمہ اہلبیت ؑ حضرت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی پروگراموں کا انعقاد کیا جئے گا۔
خواتین کی مرکزی مجلس و تابوت جامعۃ المرتضی جی نائن فور اسلام آباد میں 17اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ 16 اکتوبر بروز بدھ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع علی مسجد راولپنڈی میں مجلس عزا منعقد ہوگی اور جلوس عزا برآمد ہو گا

