ملتان میں یوم شہداء جو ش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا؛ وکیل حق زہرا ؑعلامہ ناصر عباس ، شہید باقر زیدی وشہدائے مسجد الحسینؑ کے مزارات پر چادر پوشی
ملتان(ولایت نیوز ) 6 جولائی کو قائد ملت جعفریہ علامہ آغا سید حامد علی موسوی کے فرمان کے مطابق ملتان میں بھی یوم شہداء جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع و ریجن ملتان کے وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری سید قمر حسنین نقوی کی قیادت میں یوم شہدا کے موقع پر شہید عزاداری وکیل حق زہرہ (سلام اللہ علیہا) علامہ ناصر عباس شہیداور شہدا ملت جعفریہ سید محمد باقر زیدی شہید،ملک نذیر حسین گوندل شہید،سید علی عباس زیدی شہید،سیدحسن رضا زیدی شہید،سید رضا حیدر زیدی شہید،سید صابر حسین زیدی شہید،سید صاحب حسین زیدی شہید،سید کاشف رضا نقوی شہیدکے مزارات پر شہدا ملت جعفریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پھول ڈالے اور فاتحہ خوانی کی۔



اس موقع پر تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید قمر حسنین نقوی نے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہمیشہ زندہ رہتا ہے ان شہدا نے اپنی زندگی میں ہمیشہ فقہ جعفریہ کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عزداروں کے مسائل پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا اور آج ہم بھی اپنے قائد ملت جعفریہ علامہ آغا سید حامد علی موسوی کے اصولوں کے مطابق تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کی فلاح کے لیے کام کر ہے ہیں اس عزم کو دہرایا گیا کہ پاکستان کی ملت تشیع علامہ آغا سید حامد علی موسوی کی قیادت میں متحد اور متحرک ہے۔
فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت میں سید سعید حسین زیدی ریجنل ناظم الامور،سید منصور ھادی نقوی ریجنل جنرل سیکرٹری،سید شاہد حسین کاظمی (علی حق)ریجنل فنانس سیکرٹری،سید آل رضا کاظمی ضلع جنرل سیکرٹری،ملک شاہد حسین(برادر حقیقی علامہ ناصر عباس شہید) اور جناب ملک عرفان حیدر بھی ہمراہ تھے وطن عزیز کی سا لمیت کے لیے دعا کی گئی۔