درگاہ لعل بادشاہؒ منگلا میں علم مبارک اور مقدس ناموں کی توہین پرشیعہ سنی برادران میں بے چینی کی لہر ؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے شدید مذمت

ولایت نیوز شیئر کریں

منگلا ، میر پور( ولایت نیوز) درگاہ حضرت لعل بادشاہ منگلا کے علم مبارک کی توہین کا واقعہ سامنے آنے پر شیعہ سنی برادران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ، درگاہ کو گذشتہ کئی ماہ سے زائرین کیلئے بند تھی ۔

تفصیلات کے مطابق نہ صرف درگاہ پر موجود علم مبارک کی توہین کی گئی بلکہ اہلبیتؑ رسولؐ کے مقدس ناموں سے علیہ السلام ھٹا کر رضی اللہ لکھا ہو اپایا گیا ۔

درگاہ کے گدی نشین آغا اسد جان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر کے صدر سید ساجد حسین کاظمی ، ٹی این ایف جے جہلم کے رہنما سید اخلاق حسین کاظمی نے شر پسندی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے میرپور آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شر انگیزی کے مجرم دہشت گردوں و نفرت انگیزوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.