دنیابھر کے شیعیان حیدر کرارؑ کا قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کی ماتمی احتجاج کی کال پرلبیک : فرینکفرٹ پاکستانی قونصلیٹ میں احتجاجی یاد داشت پیش

ولایت نیوز شیئر کریں

فرینکفرٹ، جرمنی (ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے 25 رجب کے ماتمی احتجاج کی کال پر دنیا بھر میں موجود پاکستانی شیعہ لبیک کہہ رہے ہیں ۔

جرمنی کے ماتمی عزاداروں کی جانب سے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ میں پاکستان میں شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف ہونے والی مسلسل زیادتیوں کے خلاف احتجاجی یادداشت پیش کردی گئی ۔

ٹی این ایف جے جرمنی کے کنوینر شجاع حیدر زیدی ، مختار آرگنائزیشن جرمنی کے سیکرٹری بلال زیدی ، ماتمی تنظیم اسیران کربلا، انجمن غلامان آل محمدؐ اور دیگر ماتمی تنظیموں کے سالار شامل تھے ۔ قرار دار میں پاکستانی عزاداروں اور مومنین کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا ۔ اور واضح کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.