کراچی نشتر پارک جلوس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی کی شرکت اور پرسہ داری
کراچی (ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کےصوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی بخاری نے علامہ سید علی عرفان عابدی،مخدوم سید سبط حسن نقوی،سید بدر علی ترمذی،ملک مظہر عباس،سید عسکری زیدی،غلام مہدی کربلائی،ملک جاوید عباس،برادر ثقلین جمیل،سید وجییح رضا زیدی،سید صفدر زیدی،مخدوم سید کاظم علی شاہ نقوی بخاری اور مختار فورس کے جوانوں کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر نشتر پارک کراچی سے شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔ سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ مختار فورس والنٹیئر نے سکیورٹی اور ایس و پیز پر عملدرآمد کے لیے ڈیوٹی انجام دی۔

تحریک کے رہنماؤن نے اپنی موجودگی میں 19اور 20 رمضان کے بیسیوں جلوس برآمد کروائے ۔

