ٹی این ایف جے کے ضلعی صدرعلی ابو ذر چوہان و کابینہ کا اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی (ولایت نیوز )علی ابوذر چوھان صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کی کابینہ سمیت راجہ ذوالکفل مھدی ڈپٹی چئیرمین ابراھیم سکاؤٹس اور راجہ ثاقب مھدی ڈپٹی چیف سکاؤٹس کے والد راجہ محمد افضل کی وفات پر ان کے گھر واقع ڈھوک سیداں راولپنڈی میں تعزیت کی اس موقع پر قبلہ علامہ ثقلین بخاری نے دعا کروائ۔

وفد نے سید ناصر کاظمی کی وفات پر ان کے بیٹے سید ظل عباس کاظمی سے ان کے گھر واقع جھنگی سیداں اسلام آباد میں تعزیت اس موقعہ پر علامہ قلب عباس نقوی صاحب صدر TNFJ راولپنڈی کینٹ ھمراہ تھے۔

علی ابوذر چوھان صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کی کابینہ سمیت شیخ افتخار حسین مرحوم کی اہلیہ اور شیخ وسیم عباس و شیخ یاسر عباس کی والدہ اور شیخ عقیل رضا کی چچی محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر رتہ امرال میں تعزیت پیش کی۔قبلہ علامہ ثقلین بخاری سینئر نائب صدر TNFJ ضلع کونسل راولپنڈی نے دعا کروائی۔

ضلعی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کی کابینہ سمیت سید جواد نقوی اور سید حسنین نقوی کے والد محترم سید الطاف نقوی کے ا نتقال ان کے گھر واقع وارث خان پر تعزیت پیش کی۔

چوھدری محمد رفیق کمانڈر MFV کمال آباد راولپنڈی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

علی ابوذر چوھان صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل راولپنڈی کی کابینہ سمیت سردار تاج محمد خان کے بھائ سردار سکندر حیات خان کی وفات پر ان کے گھر واقع پشاور روڈ لین نمبر 5 راولپنڈی میں تعزیت کی ۔قبلہ علامہ ثقلین بخاری نے دعا کروائ۔ اس موقعہ پر علامہ قلب عباس نقوی صاحب صدر TNFJ راولپنڈی کینٹ ھمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.