معروف عزادارناصر جعفری انتقال کرگئے ، ٹاہلیانوالہ میں سپر د خاک
رسومات تعزیت ایام عزائے حسینی ؑ کے اختتام 8ربیع الاول کے بعد ادا کی جائیں گی
جہلم( ولایت نیوز)مختار آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما سید ظفر حسنین بخاری کے برادر نسبتی اور ماتمی سنگت سخی شاہ پیارؒ ا کے جعفر عباس کے والد گرامی معروف عزادار سید ناصر حسین جعفری اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں ٹی این ایف جے و ذیلی شعبہ جات کے کارکنان ، ماتمی عزاداروں بانیان مجالس سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان حضرت میراں شاہ بادشاہ کے مزار کے احاطے ٹاہلیانوالہ جہلم میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کے پسماندگان نے اعلان کیا ہے کہ ناصر حسین جعفری کی رسومات تعزیت ایام عزائے حسینی ؑ کے اختتام 8ربیع الاول کے بعد ادا کی جائیں گی۔