ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر :دہشت گردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالا جائے،ٹی این ایف جے

ولایت نیوز شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی نائب صدر مولانا اجلا ل حیدر الحیدری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیام امن کیلئے اپنے فرائض پورے کریں کالعدم تنظیموں پر گرفت کی جائے ۔ دہشت گردوں کے سرپرستوں ہمدردوں پر ہاتھ ڈالے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ میں سرکاری ملازم سید مظہر حسین شیرازی کو سہ پہر نامعلوم دہشت گردوں نے گھر کے دروازے پر بلاکر گولیوں کا نشانہ بنا دیا تھا۔

شہید شاہد شیرازی کے چچا اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید مشتاق شیرازی کے بھائی تھے اور محکمہ جنگلات میں سرکاری ملازم تھے  ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بنوں میں کوٹلی امام حسین (ع) پر تعینات دو پولیس اہلکاروں سید یاسر شاہ اور ناصر شاہ کو شہید کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.