تفتان بارڈر پر پھنسے ہزاروں زائرین کو نکالا جائے ، صوبائی صدر ٹی این ایف جے

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئٹہ (ہادی چنگیزی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ بلوچستان کے صدر سردار طارق احمد جعفری نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان بارڈر پر پھنسے ہزاروں زائرین کو فی الفور سیکیورٹی کے ہمراہ ان کے آبائی علاقون میں بھجوایا جائے ، زائرین کے مسئلہ کے مستقل حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سردار طارق احمد جعفری نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ حکومت نے غریب زائرین کو مختلف مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کے ذریعہ زیارات کرنے والے زائرین کی اکثریت غریب ماتمی عزاداروں پر مشتمل ہوتی ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ایک طرف حکومت غفلت کا مظاہرہ کرہی ہے تو دوسری طرف بعض عناصر زائرین کے مسئلے کے حل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ دیرپا فارمولہ مرکزی و صوبائی حکومت کو پیش کر چکی ہے جس پر عملدرآمد کرکے ہی غریب زائرین کے مسئلہ کا دیرپا  حل کیا جاسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.