علامہ کرامت عباس حیدری ٹی این ایف جے پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد
لاہور(ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی نے معروف خطیب محمد و آل علامہ کرامت عباس حیدری کو ٹی این ایف جے پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا ہے ۔ اس تقرری کا اعلان ٹی این ایف جے کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا اس کے علاوہ مولانا سید حسنین نقوی کو صوبائی سیکرٹری برائے امور عزاداری مقرر کیا گیا۔