ایران امریکا امن معاہدہ طاغوتی سرکشی پر مظلومیت کی فتح ہے؛پاکستان نے پوری دنیا کو تباہی سے بچالیا، علامہ حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

ایران امریکا امن معاہدہ طاغوتی سرکشی پر مظلومیت کی فتح اور ذاتِ واجب پر توکل وجرات و بہادری کا اعجاز ہے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی
امن معاہدے پر جنگ کا ماسٹر مائنڈ اسرائیل خجالت میں کھمبا نوچ رہا ہے، صیہونیت امنِ عالم کے لیے مستقل خطرہ ہے۔
پاکستان نے اپنے قائدانہ کردار سے نہ صرف پوری دنیا کو تباہی سے بچایا بلکہ امریکا کو بھی بربادی کے دلدل سے نکالا
ایران امریکا معاہدہ سے ابراہیمی معاہدہ اور غزہ پیس بورڈ بھی منطقی انجام تک پہنچ گیا
او آئی سی غیرت وحمیت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کوہمیشہ کے لئے کالعدم و ممنوعہ قرار دے
محرم الحرام کے تقدس کو ملحوظ رکھاجائے،حکومت عزاداروں کے مسائل کے حل کرے،ماضی کی طرح وزارتِ داخلہ میں محرم کنٹرول روم قائم کرے

راولپنڈی ( ولایت نیوز )سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایران امریکا معاہدہ کو طاغوتی سرکشی پر مظلومیت کی فتح اور ذاتِ واجب پر توکل وجرات و بہادری کا اعجاز قرار دیا ہے۔ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری اپنے ردعمل میں انہوں نے میناب اور غزہ کے معصوم بچوں کے خونِ ناحق نے نام نہاد صیہونی و استعماری رعب کو نابود کر دیا ہے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے عزم حوصلے اور استقامت سے سپر پاور کا غرور آبنائے ہرمز میں غرق کر دیا ہے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ عجم کی فتح عرب کے لیے سبق آموز ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے پر جنگ کا ماسٹر مائنڈ اسرائیل خجالت میں کھمبا نوچ رہا ہے، صیہونیت امنِ عالم کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ویٹو طاقت کے حامل ممالک صیہونی درندے نتن یاہو کو کٹہرے میں لاکر لاکھوں بے گناہوں کے قتل کی عبرت ناک سزا دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قائدانہ کردار سے نہ صرف پوری دنیا کو تباہی سے بچایا بلکہ امریکا کو بھی بربادی کے دلدل سے نکالا۔ علامہ مقدسی نے باور کرایا کہ پاکستان نے اپنی مصالحت کاری سے جنگ کو امن سے بدل کر امریکا پر ستر کی دہائی میں چین کے ساتھ روابط استوار کرنے سے بڑا احسان کیا ہے۔ ٹی این ایف جے کے سربراہ نے باور کرایا کہ مولائے کائنات کا فرمان ھے جس پر احسان کرو اس کے شَر سے بھی بچو امریکا مسٔلہ کشمیر پر مصالحت کاری کر کے احسان کا بدلہ احسان سے ادا کرے۔علامہ مقدسی نے کہا امن معاہدہ سے ابراہیمی معاہدے اور غزہ پیس بورڈ بھی منطقی انجام تک پہنچ گئے ہیں اب او آئی سی غیرت وحمیت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کوہمیشہ کے لئے کالعدم و ممنوعہ قرار دے۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو ہر حال میں ملحوظ رکھاجائے،حکومت عزاداروں کے مسائل کے حل کرے اور ماضی کی طرح وزارتِ داخلہ میں محرم کنٹرول روم قائم کیے جاہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.