فیصل آباد: امام جعفر صادق ؑ کے مزار کی خستہ حالی کے خلاف ایم اوکی احتجاجی ریلی
فیصل آباد ( رپورٹ :ذیشان حیدر) مختار آرگنائزیشن فیصل آباد کی جانب سے درس آل محمد (ص) سے امام جعفر صادق ؑ کے مزار کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت عمران حیدر اور مختار ۤرگنائزیشن فیصل آباد کے دیگر رہنماوں نے کی ۔ مختار آرگنائزیشن عشرہ صادق آل محمد (ص)کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنت البقیع کی بحالی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرتی ہے۔
درس آل محمد (ص) کو مبلغ اعظم علامہ محمد اسماعیل کی نسبت سے بر صغیر بالخصوص پنجاب کی تاریخ شیعیت میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

