متولی قصر امام علی نقیؑ کی دختر انتقال کرگئیں ؛قائد ملتِ جعفریہ کااظہار تعزیت
اسلام آباد( ولایت نیوز)قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے رضا کار مختار فورس اسلام آباد ویسٹ کے کمانڈر اورمتولی امامبارگاہ قصر امام علی نقی پنڈ سنگریال سیکٹر D/12اسلام آبادسید کفایت حسین شاہ نقوی کی دختر کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔