سانحۂ وصالِ حضرت فاطمہؑ بنتِ اسدؑ 7 رمضان کو "یومِ مادرِؑ شیر خدا “ منانے کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

سانحۂ وصالِ حضرت فاطمہؑ بنتِ اسدؑ 7 رمضان کو "یومِ مادرِؑ شیر خدا “ منایا جائیگا

ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے جائیں، میڈیا پروگراموں کو بھرپور کوریج دے، علامہ سید شبیہہ الحسن کاظمی

راولپنڈی ( ) کفیلِ پیغمبرِؐ اعظم نگہبانِ رسالتؐ حضرت ابو طالب علیہ السلام کی زوجہ، امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کی والدہ گرامی حضرت فاطمہؑ بنتِ اسدؑ کے وصال کی مناسبت سے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کا قائم کردہ یومِ مادرِؑ شیرِ خدا 7 رمضان بروز بدھ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا، اس موقع پر ملک بھر میں مجالسِ عزا اور پرسہ داری کے پروگرام ہونگے، ٹی این ایف جے کی مرکزی یومِ مادرِؑ شیر خدا کمیٹی کے کنوینیئر علامہ سید شبیہہ الحسن کاظمی نے ہیڈکوارٹرز ٹی این ایف جے علیؑ مسجد میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں خصوصی انتظامات کرے اور میڈیا پروگراموں کو بھرپور کوریج دے، انہوں نے باور کرایا کہ حضرت ابوطالبؑ ہاشمی اور فاطمہؑ بنتِ اسدؑ ہاشمیہ تھیں یہی وجہ ہے کہ پدری و مادری نسبت سے اولادِ ابوطالبؑ کو ہاشمی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ علامہ شبیہ کاظمی نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ بنتِ اسدؑ کو خاندانی نسبت، نسبی طاقت، پاکیزہ سیرت کے ساتھ ساتھ بیعت اور ہجرت میں سبقت کا شرف حاصل ہے، آپ سابق السلام خواتین میں سے تھیں جنہیں ریاضت و عبادت، زہد و تقویٰ کے بلند درجات عطا ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس معظمہ بی بی کو رحلت کے بعد رسولِ اکرمؐ نے اپنے کرتے کا کفن دیا اور خود دفن کرکے جزائے خیر کی دعا کی. انہوں نے کہا کہ مادر شیر خدا کی آغوش تربیت گاہ مصطفیٰؐ و مرتضیٰؑ ہے جو رہتی دنیا تک کی ماؤں کیلئے بہترین کامل نمونہ ہے جسکی پیروی کر کے شدت پسندی, دہشتگردی اور افراتفری سے دوچار دنیا کو عالمی امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.