تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ”یوم صحابیت“: انتشار کے خلاف شیعہ سنی ہم آواز ،دینی مجرموں کو بچانے کیلئے صحابہ ؓ کی گستاخیوں پر خاموشی سوالیہ نشان، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک گیر ”یوم صحابیت“؛ انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف شیعہ سنی ہم آواز
دشمن قوتیں نفرتوں کے فروغ پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہیں جذبہ ابوذر ؓ سے سازشیں ناکام بنا نا ہوں گی،آغا حامد موسوی
چینی انجینئرز پر حملہ پاکستان کی ترقی اور قومی روایات پر حملہ ہے،استعماری ثلاثہ پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے
دینی مجرموں کو بچانے کیلئے صحابہ ؓ کی گستاخیوں پر خاموشی سوالیہ نشان؛، مذہب کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے
امام موسی کاظم ؑ و امام مہدی ؑ کی توہین کے پیچھے کارفرما قوتوں پر ہاتھ ڈالا جائے، مہروں کے بجائے ڈوریں ہلانے والوں کو پکڑا جائے
حضرت ابوذر ؓ کا طرز زندگی سرمایہ داری اور لادینی کمیونسٹ نظام کی موت ہے، حق و صداقت کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھیں گے، مجلس صحابیت سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر صحابی رسولؐ حضرت ابوذر غفاریؓ کے وصال کی مناسبت سے ملک بھر میں ’یوم صحابیتؓ‘ دین و وطن پر ہرشے قربان کردینے کے عزم کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر تمام شہروں میں خصوصی سیمینارز کانفرنسوں اور مجالس عزا کا انعقاد کیا گیااور اس موقع پر نماز جمعہ کے بعد اہلبیت اطہار ؑ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئمہ اہلبیت اور پاکیزہ صحابہ کیشان میں گستاخی کرنیو الوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انتشار پھیلانے والوں کے پس پردہ قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔

ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں مجلس صحابیت خطاب کرتے ہوئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں نفرتوں کے فروغ پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہیں جذبہ ابوذر ؓ سے دین و وطن کے خلاف سازشیں ناکام بنا نا ہوں گی،استعماری ثلاثہ پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے داسو میں چینی انجینئرز پر حملہ پاکستان کی ترقی اور قومی روایات پر حملہ ہے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مدارس کی توہین کرنے والے دین کے مجرموں کو بچانے کیلئے صحابہ ؓ کی شان میں گستاخیوں پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، حضرت امام موسی کاظم ؑ و امام مہدی ؑ سمیت اہلبیت اطہارؑ کی توہین کے پیچھے کارفرما قوتوں پر ہاتھ ڈالا جائے، مہروں کے بجائے ڈوریں ہلانے والوں کو پکڑا جائے ، سیاستدانوں کی طرح مذہب کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تو پاکستان میں دہشت گردی کے سہولت کاروں کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر ہردم حق و صداقت کا پرچم سربلند رکھنا حضرت ابو ذر کا شیوہ رہا وطن عزیز میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہر سازش کو وحدت و اخوت کی طاقت سے ناکام م بنائیں گے،حضرت ابوذر ؓ کا طرز زندگی سرمایہ داری اور لادینی کمیونسٹ نظام کی موت ہے اسلام کے پاس تمام انسانیت کے مسائل اور دکھوں کا علاج موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دین حلال میں حساب اور حرام میں عذاب کا درس دیتا ہے ہم بارہا حکومت کو متوجہ کرچکے ہیں کہ اہل سیاست کی طرح اہل مذہب کے مال و زر کی افزائش کا احتساب کیا جائے،معلوم کیا جائے کہ جن شخصیات اور جماعتوں کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا آج اربوں کھربوں کے مالک کیسے بن گئے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حضرت وبوذر اولین اسلام قبول کرنیو الوں میں شامل ہیں جنہیں حضرت سلمان فارسی ؓ کی طرح اہلبیت رسول ؐ میں شامل ہونے کا شرف حاصل ہو ا، حضرت ابوذر نے سونا چاندی اور مال وذر جمع کرنیوالوں ے خلا ف علم انکار بلند کیااور ہردم تعلیمات مصصطفوی کو عام کرنے میں مشغول رہے حضرت ابوذر ان ہستیوں میں شامل تھے جن سے محبت کرنے کا حکم اللہکے رسول کو دیا،رسول کریم ؐ کا فرمان آج بھی حضرت ابوذر کی حقانیت و عظمت کی گواہی دے رہا کہ ا ٓسمان نے کسی ایسے شخصپر سایہ نہیں کیا اور زمین نے ایسے شخص کا بوجھ نہیں اٹھایا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابوذر کو رسول کریم نے راہ اسلام میں آنے والی مصیبتوں اور آزمائشوں کے بارے میں پہلے ہی مطلع کردیا تھا کہ اے ابوذر! تم اکیلے زندگی گزارو گے اور تمہیں اکیلے میں موت آئے گی اور اکیلے مبعوث ہو گے اور اکیلے جنت میں داخل ہوگے۔ عراق کے وہ لوگ تمہاری وجہ سے خوش قسمت ہوں گے جو تمہیں غسل و کفن اور دفن کریں گے اور تاریخ نے دیکھا کہ صحرا میں تنہا زندگی بسر کرنے والے ابوذر ؓ کا وقت ؤخر آیا تو حضرت مالک اشتر حضرت حزیفہ یمانی حضرت عبد اللہ ابن مسعود جیسے جلیل القدر صحابہ و مشاہیر اسلام نے رسول ؐ کے سچے صحابی کی تدفین و تکفین میں حصہ لیکر نبی کریم ؐ کی پیش گوئی کو سچ کردکھایا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راہ ابوذر پر چلتے ہوئے حق و صداقت کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.