مظلوم امامؑ کے صحن میں مسموم امام ؑ کا تیروں سے چھلنی جنازہ
کربلائے معلی (ولایت نیوز) عراق بحرین سمیت دیگر عرب ملکوں میں سبط رسول ؐ فرزند علی ؑ و بتول ؑ حضرت امام حسن ؑ کا یوم شہادت 7 صفر المظفر کو منایا گیا ۔
حرم امام حسین ؑ میں بھی شہزادہ صلح و امن حضرت امام حسن ؑ کا تیروں سے چھلنی تابوت برآمد ہوا۔حضرت امام حسین ؑ اور حضرت ابوا لفضل العباس ؑ کے حرم ہائے قدسیہ کے خدام نے جہاں سبط نبیؐ کے جنازے کا پر شکوہ استقبال کیا وہاں اس پرغم موقع پر شدید رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔
اربعین حسین ؑ کیلئے کربلا جوق در جق پہنچنے والے لاکھوں عزاداروں نے ماتم و نوحہ خوانی کرکے کربلا کے مظلوم کو ان کے بھائی امام حسن ؑ مسموم کا پرسہ پیش کیا۔