
ملیکۃ المشیت کانفرنس 31 دسمبر کو منعقد ہوگی
مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بضعۃ رسول خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمہ زہرا سلام اللّٰہ علیہا کی ولادت پرنور کی مناسبت سے عظیم الشان ”ملیکۃ المشیت کانفرنس” 31 دسمبر 2023 بروز اتوار علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوگی جسمیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی یونیورسٹیز/کالجز کے طلاب شریک ہونگے۔
اس موقع پر نامور مذہبی اسکالرز، دانشور، شعراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سربراہ تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا السید حسین مقدسی مدظلہ العالی سہ پہر 3:30 بجے کانفرنس سے اہم صدارتی خطاب کریں گے جس میں وہ دختر رسول جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پاکیزہ کردار و افکار پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے۔
