تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے 298-A ترمیمی بل مسترد کردیا، پاکستان کے آئین و قوانین کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا، مرکز مکتب تشیع سے اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے 298-A ترمیمی بل مسترد کردیا،علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی ہدایت پر سنٹرل کمانڈ کا اجلاس طلب
پاکستانی قوانین کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،سینیٹ ناقص ترمیمی بل مسترد کردے قومی سلامتی کے ضامن ادارے نوٹس لیں
مشاہیر اسلام کی توہین حرام گردانتے ہیں، ناقص ترامیم کے ذریعے مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات پر قدغنوں کا راستہ کھول دیا گیا
توہین کی من پسند تعریف کرکے انتقامی کاروائیوں اور مذہبی آزادیاں دبانے کا ایک نیا سلسلہ چل نکلے گا، اسی سبب پاکستان کی بدنامی و جگ ہنسائی ہوتی رہی
قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے بقول عزاداری سید الشہداء توہین رسالت ؐ و اہلبیت ع و صحابہ ؓ کے خلاف سب سے موثر اور عالمگیر احتجاج ہے
گذشتہ کئی دہائیوں سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اہلبیت اطہار صحابہ کبار و امہات المومنین کے مزارات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کررہی ہے
بانیان پاکستان کی جدوجہد،ملکی امن یکجہتی مذہبی آہنگی کے تحفظ اور تکفیری کلچر کے خاتمہ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا، ترجمان ٹی این ایف جے

اسلام آباد( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے قومی اسمبلی کی جانب سے فوجداری قانون کی دفعہ 298-Aمیں ہونے والی ترامیم کو نظریہ پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسمبلی کامنظورکردہ بل مسترد کردیا ہے۔

تحریک کے شعبہ قانون کے ہنگامی اجلاس کے بعد ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں ٹی این ایف جے کے ترجمان نے واضح کیا کہ ناقص ترامیم کے ذریعے مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات پر قدغنوں کا راستہ کھول دیا گیا،مشاہیر اسلام کی توہین حرام گردانتے ہیں پاکستان کے آئین،قوانین اور مذہبی ہم آہنگی کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، سینیٹ ناقص ترمیمی بل مسترد کردے پاکستان کی سلامتی و امن کے ضامن ادارے نوٹس لیں۔

ترجمان نے واضح کیاکہ اہل تشیع شان رسالت ؐ و اہلبیت و صحابہ و امہات المومنین ؓ میں توہین کیخلاف صدیوں سے بر سر پیکار رہے ہیں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان کے مطابق عزاداری سید الشہداء توہین رسالت ؐ و اہلبیت و صحابہ ؓ کے خلاف سب سے موثر اور عالمگیر احتجاج کی حیثیت رکھتی ہے، گذشتہ کئی دہائیوں سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اہلبیت اطہار صحابہ کبار و امہات المومنین کے مزارات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کررہی ہے، توہین کی من پسند تعریف کرکے انتقامی کاروائیوں اور مذہبی آزادیاں دبانے کا ایک نیا سلسلہ چل نکلے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ گواہ ہے کہ توہین کے قوانین کو مسلمہ مکاتب حتی کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کی جگ ہنسائی اور بدنامی ہوتی رہی، مکاتب کے مسلمہ عقائد کو بھی توہین کے تناظر میں نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ٹی این ایف جے کے ترجمان نے واضح کیا کہ بانیان پاکستان کی جدوجہد، ملکی امن یکجہتی مذہبی آہنگی کے تحفظ اور تکفیری کلچر کے خاتمہ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ درایں اثنا ء تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی ہدایت پر ٹی این ایف جے کی سنٹرل کمانڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.