سید عمار حیدر نقوی کو مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا
نگران کونسل مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے سید عمار حیدر نقوی کو تنظیم کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا
سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی توثیق کے بعد آل پاکستان کنونشن میں نو منتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا گیا۔
چیئرمین ایم ایس او محمد عباس کاظمی نے نو منتخب مرکزی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
رہبر روحانی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ہمیشہ طلباء کو قوم کا مستقبل قرار دیا۔ چیئرمین ایم ایس او
نومنتخب مرکزی صدر سید عمار حیدر نقوی کا نگران کونسل سے اظہارِ تشکر، پاکیزہ خطوط پر گامزن رہتے ہوئے طلباء برادری کو سرخروئی سے سرفراز کرنے کا عزم
راولپنڈی ( ولایت نیوز) چیئرمین نگران کونسل مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید محمد عباس کاظمی نے اعلان کیا ہے کہ نگران کونسل کے متفقہ فیصلے کے نتیجے میں طالبعلم رہنما سید عمار حیدر نقوی کو تنظیم کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا ہے،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی توثیق کے بعد آل پاکستان کنونشن میں نو منتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا گیا۔ سینٹرل آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران کونسل کے نو رکنی سلیکشن بورڈ نے دستور العمل میں تفویض کردہ آئینی اختیار کے تحت پوسٹ گریجوایٹ طالب علم سید عمار حیدر نقوی کو بطور آل پاکستان مرکزی صدر منتخب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ایس او محمد عباس کاظمی نے نو منتخب مرکزی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شیعہ طلباء کے پاکیزہ پلیٹ فارم کو منظم کرنے کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین نگران کونسل نے کہا رہبر روحانی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ہمیشہ طلباء کو قوم کا مستقبل قرار دیا اور انہیں تعلیمات محمد وآل محمد پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ عباس کاظمی نے کہا ایم ایس او کے طلاب مکتب جعفر ابن محمد کے لیے باعثِ زینت بن کر اہداف قدسیہ کے لیے سرگرم عمل رییں گے۔ اپنے انتخاب پر نومنتخب مرکزی صدر سید عمار حیدر نقوی نے چیئرمین اور ممبران نگران کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکیزہ خطوط پر گامزن رہتے ہوئے طلباء برادری کو سرخروئی سے سرفراز کریں گے۔
پاکستان بھر میں تنظیمی حلقوں میں اس انتخاب کو سراہا جارہا ہے ۔




