کوئٹہ : عزداروں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو سے ملاقات
کوئٹہ (ولایت نیوز ) محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی صدر انجینئر ہادی عسکری اور سیکرٹری اطلاعات طارق جعفری نے ملاقات کی۔
ٹی ایان ایف جے کے وفد نے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کی فراہیمی ، خواتین مجالس میں لیڈی پولیس کی تعیناتی ، جلوسوں کے راستوں میں صفائی نہ ہونے ، جھل مگسی اور دیگر عالقوں میں عزاداروں کو درپیش مسائل ، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مسائل صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کئے جس پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری احکامات صادر کئے ۔


ٹی این ایف جے عہدیداران نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری وزیر داخلہ کو پیش کیا اور واضح کیا کہ ملت جعفریہ اس ضابطے پر کاربند رہتے ہوئے عزاداری بجا لائے گی لیکن عزائے حسینی ؑ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ضیاء لانگو نے امن و یکجہتی کی فضا کے قیام اور پاکستانیت کے فروغ کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں صوبائی وزیر خالق ہزارہ اور سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔